خطبات محمود (جلد 23) — Page 507
خطبات محمود 507 * 1942 پر لے آئی تھیں اور دوسرے حصہ کو پورا کرنا میرے اختیار میں نہیں تھا مگر اب دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ نے پھر حالات کو پلٹنا شروع کر دیا ہے اور کس طرح انگریزوں کی فوجیں پھر آگے بڑھ رہی اور دشمن کی فوجیں پیچھے ہٹ رہی ہیں۔پرسوں نہایت مایوس کن خبریں آئی تھیں لیکن کل ریڈیو پر خبریں آگئیں اور آج اخبارات میں بھی شائع ہو گئی ہیں کہ انگریزی فوج نے بہت بڑا حملہ کر کے اطالوی فوج کو پیچھے ہٹا دیا ہے اور ان کے نو ہزار سے زیادہ آدمی قید کر لئے ہیں اسی طرح ان کے کئی سو ٹینک تباہ کر دیئے گئے ہیں اور انگریز ان کی سرحد تک بڑھ رہے ہیں۔پھر یہ جگہ بھی ایسی ہے جو ہال کی طرح محدود ہے۔ہال اور میدان میں یہی فرق ہو تا ہے کہ میدان بہت کھلا ہوتا ہے اور ہال چھوٹی سی جگہ ہوتی ہے۔پس لڑائی کا ہال میں ہو نا بتا تا تھا کہ یہ لڑائی بڑی جگہ سے چھوٹی جگہ میں آجائے گی۔چنانچہ یہ میدان جس میں آجکل لڑائی ہو رہی ہے کل 40 میل لمبا ہے حالانکہ پہلے دو دو سو میل بلکہ اس سے بھی لمبے علاقہ میں لڑائی ہوا کرتی تھی۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی صحن سے کمرہ میں چلا جائے۔اسی طرح سیڑھیاں نے کی یہ تعبیر تھی کہ جس جگہ یہ لڑائی ہو گی وہاں ڈیپریشنز (Depressions) یعنی نشیب مقامات بہت ہوں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسی خبر ہے جس پر غور کر کے ہر انسان اسلام اور احمدیت کی سچائی کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔دشمن نے اس پر جو اعتراض کرنا تھا وہ کر لیا اور اس طرح اس کے اعتراض نے اس خبر کو اور بھی پختہ بنا دیا کیونکہ اس نے بہر حال خواب کو سن کر اعتراض کیا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک بڑی بھاری بشارت ہے اور متواتر یہ رویا اس جنگ میں پورا ہوا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ رویا میں ہی مجھے آواز آئی کہ ایسا دو تین بار ہو چکا ہے چنانچہ دو تین بار ہی ایسا ہوا اور میرے نزدیک اس کی کوئی مثال تاریخ کے صفحات میں نہیں مل سکتی۔کچھ عرصہ ہوا ایک انگریز فوجی مبصر نے روس کی لڑائی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ تاریخ میں اس بات کی کوئی مثال نہیں مل سکتی کہ کوئی دشمن کسی ملک میں اتنی دور تک آگیا ہو اور پھر دوسری فوج نے اسے پیچھے دھکیل دیا ہو مگر لیبیا کی لڑائی میں تین دفعہ ایسا ہو چکا ہے خطبہ دیکھنے کے وقت تک 40 ہزار قیدی بنانے کی خبر آچکی ہے۔