خطبات محمود (جلد 23) — Page 501
501 $1942 (37) خطبات محمود موجودہ جنگ میں لیبیا کے محاذ کے متعلق ایک رؤیا جو کئی بار شائع ہو چکا اور بار بار پورا ہو رہا ہے (فرموده 6 نومبر 1942ء ) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”میں نے پہلے بھی کئی دفعہ وہ رویا سنایا ہے جو مصر کی جنگ کے متعلق میں نے دیکھا تھا۔وہ رؤیا یہ تھا کہ میں نے دیکھا لیبیا کی طرف سے اٹلی کی فوجیں مصر کی طرف بڑھ رہی ہیں۔یہ ستمبر 1940ء کی بات ہے۔میں نے اس وقت رویا میں دیکھا کہ میں گویا اس علاقہ میں ہوں اور لیبیا کی طرف سے انگریزی علاقہ کی طرف اطالوی فوجیں بڑھ رہی ہیں۔انگریزی فوجیں جن میں ہندوستانی فوجیں بھی ہیں ان کا زور شور سے مقابلہ کرتی ہیں مگر ان کے قدم کسی جگہ جمتے نہیں۔یہاں تک کہ انہوں نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا۔اس وقت وہ میدان جس میں لڑائی ہو رہی ہے مجھے ایک ہال کی شکل میں دکھایا گیا جس کی ایک طرف دروازہ کی جگہ سیڑھیاں بنی ہوئی ہیں اور وہ سیڑھیاں اس ہال میں اترتی ہیں۔گویا وہ ہال میں آنے اور نکلنے کا راستہ ہیں۔میں نے دیکھا کہ پہلے تو انگریزی فوجیں سیڑھیوں کے دوسرے سرے پر دشمن سے لڑ رہی ہیں مگر پھر دشمن کے دباؤ کو برداشت نہ کرتے ہوئے انہوں نے آہستہ آہستہ انہی سیڑھیوں پر سے اترنا شروع کر دیا اور دشمن کی فوجوں نے آگے بڑھنا شروع کر دیا۔دشمن کی فوجوں کے داخل ہوتے وقت انگریزی فوجیں قدم قدم پر ان کا مقابلہ کرتی ہیں مگر دشمن کا زور اتنا زیادہ ہے کہ وہ اس کا پورے طور پر مقابلہ نہیں کر سکتیں۔وہ لڑتی ہیں مگر پھر سیڑھیوں سے