خطبات محمود (جلد 23) — Page 377
1942ء 377 خطبات محمود الله ان کے فریب میں نہیں آسکتا اور اگر آجائے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ اس نے خدا تعالیٰ کی تصویر نہیں دیکھی۔ یہی وجہ وجہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا کہ جس نے مجھے نہیں پہچانا اس نے محمد صلی علیم کو بھی نہیں پہچانا کیونکہ آنے والے مسیح کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ حلیہ میں محمد صلی السلام کے مشابہہ ہو گا مگر حلیہ میں مشابہت سے مراد ناک، کان اور آنکھ میں مشابہت نہیں بلکہ اس حلیہ سے مراد روحانی حلیہ ہے جو اصل چیز ہے۔ ورنہ ایسے ناک، کان اور آنکھ تو ہر ایک کے ہوتے ہیں صرف روحانی آنکھیں اور روحانی کان اور روحانی ناک اور روحانی خوبصورتی ہی ہے جس میں دوسرے لوگ محمد صلی علیم کے کامل مشابہ نہیں ہو سکتے تھے۔ صرف مسیح موعود کے متعلق ہی لکھا تھا کہ وہ آپ کے کامل مشابہ ہو گا۔ پس جس نے قرآن میں محمد صلی الم کی تصویر دیکھ لی تھی، جس نے حدیث میں محمد صلی العلم کی تصویر دیکھ لی تھی، کس طرح ہو سکتا تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو آپ کی شکل میں دیکھے اور نہ پہچانے۔ مگر جس نے آپ کو دیکھ کر بھی نہیں پہچانا اس کے متعلق سوائے اس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ اس نے محمد رسول اللہ صلی علی ایم کی تصویر بھی نہیں دیکھی تھی۔ جب وہ دعویٰ کرتا تھا کہ اس نے قرآن میں محمد صلی علیم کی تصویر دیکھی ہوئی ہے ، جب وہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے حدیث میں محمد صلی علی ایم کی تصویر دیکھی ہوئی ہے تو وہ اپنے اس دعویٰ میں جھوٹا تھا۔ حقیقت یہ تھی کہ اس نے آپ کی تصویر نہ قرآن میں دیکھی تھی، نہ حدیث میں ، ورنہ ممکن ہی نہیں تھا کہ مسیح موعود جو اپنے روحانی حلیہ میں محمد صلی علیم کے بالکل مشابہہ تھے اس کے سامنے آتے اور وہ آپ کے وجود میں محمد صلی علیم کی تصویر کو نہ دیکھ لیتا۔ اگر ایک شخص ہمارے سامنے کہے کہ میں نے آم کھایا ہوا ہے مگر جب اس کے سامنے ہم آم لا کر رکھیں تو اس کی طرف وہ توجہ ہی نہ کرے اور جب اس سے پوچھا جائے کہ یہ کیا پھل ہے تو وہ کہے مجھے علم نہیں۔ تو ہم سمجھ جائیں گے کہ جب اس نے یہ کہا تھا کہ میں نے آم کھایا ہوا ہے تو اس نے جھوٹ سے کام لیا تھا۔ اسی طرح جب غیر اللہ کی شکل میں کوئی شکل آئے اور کہے کہ میں اللہ ہوں اور کوئی دوسرا شخص اس کے دھوکا میں آجائے تو اس کے معنے یہی ہوں گے کہ اس نے قرآن میں ، احادیث میں اور نماز میں اللہ تعالیٰ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔ اگر اس نے اللہ تعالیٰ