خطبات محمود (جلد 23) — Page 331
331 $1942 (25) خطبات محمود نہایت ہی کرب و بلا کے ایام خوب دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ مجھے صحیح فیصلہ پر پہنچنے کی توفیق دے (فرموده 7 اگست 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔باوجود اس کے کہ پچھلے جمعہ میں میرا آنا بعد میں میرے لئے تکلیف دہ ثابت ہوگا اور جاتے ہی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی لیکن آجکل کے حالات ایسے ہیں کہ باوجود اس کے کہ آج بھی میری صحت ٹھیک نہ تھی پھر بھی میں نے خود آکر خطبہ پڑھنا مناسب سمجھا۔اس وقت ان لوگوں کے لئے نہیں جن کو دنیا کے حالات کا مطالعہ کرنے کا موقع نہیں ملتا، ان کے لئے بھی نہیں جن کے سامنے دنیا کے حالات آتے ہیں مگر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور وہ تمام رستے جن سے علم اور عبرت حاصل ہو سکتی ہے اس طرح بند ہوتے ہیں کہ وہ کسی اثر کو اپنے اوپر نازل نہیں ہونے دیتے۔ان کے لئے بھی نہیں جن کے دل سخت ہو جاتے ہیں اور بُری یا بھلی ہر ایک بات کے لئے ان کے دلوں میں مساوات کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے۔مگر ان کے لئے جن کے دل تندرست ہیں اور اثر پذیر ہونے کی قابلیت رکھتے ہیں، جن کی آنکھیں کھلی ہیں، جن کے کان کھلے ہیں۔یہ ایام نہایت ہی کرب و بلا کے ایام ہیں۔آج ہندوستان کے لئے نئے حالات کے ماتحت دو طرف سے خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔جاپان اس کے ایک کنارے پر اپنی فوجیں جمع کر رہا ہے تاکہ جب اس کی فوجیں کیل کانٹے سے پوری طرح لیس ہو جائیں تو مشرق کی طرف سے ہندوستان پر حملہ کر دے اور دوسری طرف جرمنی کی