خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 267 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 267

خطبات محمود 267 1942ء کسی زندہ قوم کے افراد کے دل میں نہیں ہو سکتا اگر خدا نخواستہ تمہارے دلوں میں موت کا ڈر ہے یا جاپانیوں کا ڈر ہے یا جرمنوں کا ڈر ہے۔ تو اس کے معنی یہ ہیں کہ تمہارے دل کا اتنا حصہ ایمان سے خالی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے إِيَّايَ فَارْهَبُونِ کہ مجھ سے ہی ڈرو۔ ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ نے تین دفعہ اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف خدا سے ہی ڈرنا چاہئے کسی اور سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ چنانچہ ایائی سے پہلے فعل محذوف ہے۔ جواز هَبُوا ہے یعنی اِرْهَبُوا اِيَّايَ۔ اس کے بعد ایک اور امر محذوف ہے جس پر نا کا حرف دلالت کرتا ہے اور وہ فعل بھی اِذْهَبُوا یا تَرْهَبُوا ہے۔ تیسری بار فَارهَبُونِ کہہ کر پھر تاکید کی گئی ہے۔ گویا اس فقرہ کو اگر پھیلایا جائے تو یوں بنے گا کہ اِذْهَبُوا اِيَّايَ ارْهَبُوا فَأَرْهَبُونِ ۔ یعنی مجھ سے ڈرو۔ ڈرو مجھ سے ہی ڈرو۔ یعنی سوائے خدا۔ ، خدا کے کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ یہی مومن کی علامت ہے۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتا اُس کو کوئی طاقت مغلوب نہیں کر سکتی۔ اسی طرح جب کسی قوم کے دل سے ڈر نکل جائے تو وہ قوم یا تو مر جائے گی یا فاتح ہو کر زندگی بسر کرے گی غلام کی زندگی نہیں بسر کر سکے گی۔ پس اپنے دلوں سے موت کا ڈر نکال دو اور سوائے خدا کے کسی سے نہ ڈرو۔ پھر دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی تم کو مغلوب نہیں کر سکے گی ہاں اگر تم سچے احمدی نہیں تو تم کتوں سے بھی ڈر سکتے ہو، بلیوں سے بھی ڈر سکتے ہو، چوہوں سے بھی ڈر سکتے ہو اور پھر اگر تمہارا ناقص ایمان ہے تو تمہیں سب سے زیادہ اپنے نفس سے ڈرنا چاہئے کیونکہ تمہارا نفس تمہیں جہنم میں لے جاسکتا ہے لیکن اگر تم اللہ تعالیٰ سے ڈرنے لگ جاؤ تو پھر تمہیں نہ نفس سے ڈرنے کی ضرورت ہے اور نہ کسی اور چیز سے۔ خدا تعالیٰ کا ڈر تمہاری حفاظت کے لئے کافی ہے۔ اور یاد رکھو کہ جہاں دنیا سے ڈرنا بزدلی کی علامت ہے وہاں خدا تعالیٰ سے ڈرنا بزدلی نہیں بلکہ جو لوگ خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں وہ سب سے زیادہ بہادر اور دلیر ہوتے ہیں۔“ الفضل 9 جولائی 1942ء) 1: کنگنی: ادنیٰ درجے کی جنس جس کے دانے نہایت باریک ہوتے ہیں 2: إِنْ يَكُن مِنْكُمْ عِشْرُونَ صُبِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ (الانفال: (66) 3: البقرة: 41