خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 256 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 256

* 1942 256 خطبات محمود کمزور ہو رہا ہے۔وہ ہمت چھوڑ دیتے اور قیدی بن جاتے۔رفتہ رفتہ یہی چیز ان کی تباہی کا موجب ہو گئی کیونکہ کچھ تو قید ہونے کی حالت میں ہی مسلمان ہو جاتے اور کچھ مسلمانوں سے ایسے مرعوب ہو جاتے کہ ان کا مقابلہ کرنے کی روح کھو بیٹھتے۔پس کافر قیدی یا تو مسلمان ہوتے جاتے تھے یا آجکل کی اصطلاح کے مطابق وہ مسلمانوں کا ففتھ کالم بن جایا کرتے تھے اور اپنی قوم کو ڈرایا کرتے تھے کہ دیکھ مسلمانوں کا مقابلہ نہ کرنا وہ بڑے سخت لوگ ہیں۔بالآخر اس کا وہی نتیجہ نکلا جو نکلنا چاہئے تھا کہ مسلمان کامیاب ہو گئے اور کفار ناکام ہو گئے۔ہماری جماعت کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں کے مطابق ایک زمانہ آنے والا ہے۔جب ہماری جماعت جو اس وقت سب سے زیادہ کمزور اور دنیا کے ظلم کا نشانہ بنی ہوئی ہے دنیا کی فاتح اور حکمران ہو گی اور دنیا کی سب قو میں۔دنیا کی سب حکومتیں اور دنیا کی سب سلطنتیں اس کی تابع اور فرمانبر دار ہوں گی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایک دن ایسا آنے والا ہے جب ہماری جماعت ساری دنیا میں پھیل جائے گی اور دوسری قومیں اس کے مقابلہ میں ایسی ہی جائیں گی جیسے چوہڑے اور چمار ہوتے ہیں۔پس جب تک ہماری جماعت کے افراد کے اندر جرآت اور بہادری پیدا نہ ہو اور جب تک وہ فنونِ جنگ سے آشنانہ ہوں وہ ایسے زمانہ میں کس طرح کام آسکتے ہیں۔حکومت ہمارے پاس نہیں کہ اس کے زور سے ہم اپنی جماعت کے افراد کو ابھی سے یہ ٹرینگ دے میں۔صرف یہی طریق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فوجی ٹریننگ حاصل کرنے کا جو ذریعہ ہماری جماعت کے لئے نکالا ہے۔اس سے ہماری جماعت کے دوست زیادہ سے فائدہ اٹھائیں۔فوج میں داخل ہونے سے صرف ایک چیز کا خوف ہو سکتا ہے اور وہ موت ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔موت ایک ایسی چیز ہے جو گھر پر بھی آجاتی ہے اور ایسے ایسے طریق پر آتی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ایک شخص رات کو اچھا بھلا سوتا ہے مگر اچانک پچھلی رات اسے ہیضہ ہو تا ہے اور وہ صبح ہونے سے پہلے پہلے فوت ہو جاتا ہے یا چھت گرتا ہے اور وہ اس کے نیچے دب کر ہلاک ہو جاتا ہے یا پاؤں پھسل جاتا ہے اور اس کی ہڈی پسلی ٹوٹ جاتی ہے اور ایسے بیسیوں واقعات روزانہ ہوتے رہتے ہیں۔پس موت سے ڈرنا جہالت کی بات ہے۔میں تو سمجھتا