خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 116

* 1942 116 خطبات محمود آے ہمارے رب! ہم کو اس ورلی زندگی میں حسنہ دے۔یہ نہیں فرمایا کہ حسنات دے۔یہاں ایک فرق ہے جس کو مد نظر رکھنا چاہئے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے حسنہ کا جو لفظ استعمال فرمایا ہے۔یہ درست نہیں حسنات کا لفظ استعمال کرنا چاہئے تھا جس کے معنے بہت سی نیکیوں کے ہیں مگر یہ اعتراض عربی زبان سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ اگر یہاں حسنات کا لفظ ہو تا تو اس کے معنے یہ ہوتے کہ ہمیں کچھ نیکیاں ملیں لیکن حسنہ کے یہ معنے ہیں کہ ہمیں جو کچھ ملے ، نیکی ملے۔رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً۔اے ہمارے رب دنیا میں ہم کو جو کچھ دے حسنہ دے، روٹی دے تو حلال ہو ، طیب ہو ، بیچنے والی ہو، جسم میں خون صالح پیدا کرنے والی ہو ، بیماریوں سے بچانے والی ہو۔کپڑا دے تو حلال دے، طیب دے، ضرورت کے مطابق دے، ننگ ڈھانکنے والا دے، پسندیدہ دے۔بیوی دے تو ایسی دے جو ہمدرد ہو۔ہم خیال ہو ، دیندار ہو ، محبت کرنے والی ہو، نیکی میں تعاون کرنے والی ہو، بچے پیدا کرنے والی ہو۔ان بچوں کی نیک تربیت کرنے والی ہو۔مکان دے تو مبارک دے وہ بیماریوں والا گھر نہ ہو، سل، دق اور ٹائیفائڈ کے جراثیم اس میں نہ ہوں کوئی چیز ایسی نہ ہو جو صحت پر برا اثر ڈالنے والی ہو۔کوئی ہمسایہ ایسانہ ہو جو دکھ دینے والا ہو۔وہ ایسے محلہ میں نہ ہو جہاں کے رہنے والے بُرے ہوں، وہ ایسے شہر میں نہ ہو جسے تو اچھا نہ سمجھتا ہو۔ہمیں حاکم دے تو ایسے دے جو رحمدل ہوں، تقویٰ سے کام لینے والے ہوں، انصاف کرنے ولے ہوں، ماتحتوں سے محبت کرنے والے ہوں۔ہمیں استاد دے تو ایسے دے جو علم رکھنے والے اور اچھا پڑھانے والے ہوں۔وہ شوق سے پڑھائیں ، وہ ظالم نہ ہوں، خرابیاں پیدا کرنے والے اور دوسروں کو ورغلانے والے نہ ہوں۔دوست دے تو ایسے دے جو خیر خواہ ہوں، محبت کرنے والے ہوں، مصیبت میں کام آنے والے ہوں، خوشی میں شریک ہونے والے ہوں اور دکھوں میں ہاتھ بٹانے والے ہوں۔غرض رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً اے ہمارے رب! دنیا میں ہم کو وہ چیز دے جو حسنہ ہو۔تو یہاں حسنات کی بجائے حسنہ کا لفظ رکھ کر اس کے مفہوم کو خدا تعالیٰ نے وسیع کر دیا ہے اور جب مومن یہ دعا کرتا ہے تو دوسرے الفاظ میں وہ یہ کہتا ہے کہ خدایا مجھے ہر وہ چیز دے جو میری ضرورت کے مطابق ہو اور پھر وہ چیز ایسی ہو جو نہایت اچھی ہو مگر اچھی چیز کے لئے اور الفاظ