خطبات محمود (جلد 23) — Page 522
خطبات محمود 522 * 1942 تختیاں صاف ہوں گی اور ایسے ہی لوگوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جن لوگوں کے دل کی تختیاں صاف ہوں ان پر لکھنا آسان ہوتا ہے۔ایسے لوگ جو لاکھوں کی تعداد میں ہوں گے جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ تک پہنچنے کی خواہش تو ہوگی مگر انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہو گا کہ وہ کون سے مذہب کو اختیار کریں۔وہ بھی ہمارے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔غرض ان تمام لوگوں تک پہنچنے کے لئے ہمیں آدمیوں کی ضرورت ہے۔ہمیں روپیہ کی ضرورت ہے، ہمیں عزم اور استقلال کی ضرورت ہے اور ہمیں ان دعاؤں کی ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ کے عرش کو ہلا دیں اور انہی چیزوں کے مجموعہ کا نام تحریک جدید ہے۔تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعہ ہمارے پاس ایسی رقم جمع ہو جائے جس سے خدا تعالیٰ کے نام کو دنیا کے کناروں تک آسانی اور سہولت سے پہنچا دیا جائے۔تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ کچھ افراد ایسے میسر آجائیں جو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لئے وقف کر دیں اور اپنی عمریں اسی کام میں لگا دیں۔تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ عزم اور استقلال ہماری جماعت میں پیدا ہو جو کام کرنے والی جماعتوں کے اندر پایا جانا ضروری ہوتا ہے۔چنانچہ ہاتھ سے کام کرنے کی نصیحت، سینما سے بچنے کی نصیحت اور سادہ زندگی اختیار کرنے کی نصیحت اسی لئے کی گئی ہے کہ کوئی شخص بڑے کام نہیں کر سکتا۔جب تک بڑے کاموں کی صلاحیت اس میں پیدا نہ ہو اور بڑے کاموں کی صلاحیت اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتی جب تک انسان تکلیفیں برداشت کرنے کا عادی نہ بن جائے۔جب تک جماعت کے افراد ایک حد تک تکلیفیں برداشت کرنے کے عادی نہیں ہوں گے اس وقت تک وہ کسی بڑی قربانی کے لئے تیار نہیں ہو سکتے۔ہر اونچی سیڑھی پر چڑھنے کے لئے پہلے نیچی سیڑھی پر قدم رکھنا ضروری ہوتا ہے اور جب تک کوئی شخص نیچے کی سیڑھی پر قدم نہیں رکھتا اس وقت تک وہ بلندی پر نہیں پہنچ سکتا۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص کو یورپ جانا پڑے گا، میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر ے ہر شخص کو امریکہ جانا پڑے گا، میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص کو جاپان جانا پڑے گا، میں یہ نہیں کہتا کہ میں تم میں سے ہر شخص کو کہوں گا کہ وہ ایسا کرے مگر آخر یورپ اور امریکہ اور جاپان کچھ نہ کچھ آدمی