خطبات محمود (جلد 23) — Page 493
$1942 493 خطبات محمود ضرورت نہیں۔6 ماہ کے بعد یا جب بھیجنا چاہے پھر بھیج دے۔اس میں کوئی ایسی شرط نہیں کہ فلاں تاریخ تک ہی اس میں حصہ لیا جا سکے گا۔جیسے تحریک جدید میں ہوتا ہے۔جب بھی کوئی چاہے رقم بھیج سکتا ہے۔ہاں جلد حصہ لینے والے سابقون میں شمار ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے حضور اسی ثواب کے مستحق ہوں گے جو سابقون کو ملتا ہے۔اسی سلسلہ میں میں ایک اور بات کی طرف بھی دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ صدر انجمن احمد یہ اور نظارت دعوۃ و تبلیغ سے تعلق رکھتی ہے۔پہلے خطبہ نمبر زیادہ صفحات پر شائع ہوا کرتا تھا اور اس میں خطبہ کے علاوہ اور مضامین بھی ہوا کرتے تھے مگر اب وہ بھی آٹھ ہی صفحات کا ہوتا ہے۔اس سے وہ غرض پوری نہیں ہو سکتی جو میری اس تحریک سے ہے۔میری غرض یہ ہے کہ خطبہ نمبر ایسا ہو کہ جس میں ساری باتیں آجائیں صرف خطبہ ہی نہ ہو۔اس لئے خطبہ نمبر کے صفحات بڑھائے جائیں۔زیادہ نہیں تو کم سے کم بارہ صفحات کا ہی ہو۔اگر اخبار والے یہ ثابت کر دیں کہ بارہ صفحات کا پرچہ اتنی قیمت میں نہیں دیا جا سکتا تو قیمت میں اضافہ کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے۔اگر چہ میں اس بات کو نہیں سمجھ سکتا کہ کیوں اسی قیمت میں بارہ صفحات کا پرچہ نہیں دیا جا سکتا۔اخبار فاروق "بارہ بلکہ سولہ صفحات کا ہو تا تھا اور اس کی قیمت اڑھائی روپیہ ہی تھی۔اگر الگ ایڈیٹر اور علیحدہ عملہ رکھنے کے باوجود فاروق ” زیادہ صفحات پر شائع ہو سکتا تھا تو کوئی وجہ نہیں “الفضل ” زیادہ صفحات کا شائع نہ ہو سکے جبکہ اس کے لئے کسی علیحدہ عملہ کا خرچ برداشت نہ کرنا پڑے گا۔تاہم اگر وہ ثابت کر دیں کہ خرچ زیادہ آتا ہے تو خواہ سمجھ میں نہ آئے، قیمت میں اضافہ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔بہر حال خطبہ نمبر کو خاص طور پر ایڈیٹ کیا جانا چاہئے۔سن رائز ” کا نصف سے زیادہ حصہ دوسرے مضامین کے لئے وقف ہوتا ہے، کوشش کی جائے کہ اس میں بھی اور الفضل کے خطبہ نمبر میں بھی زیادہ سے زیادہ تبلیغی کوائف اور ہندو بیرون ہند میں جماعت کی تبلیغی مساعی کا ذکر ہو۔تا اسے مطالعہ کرنے والا سلسلہ کے حالات سے پوری طرح واقف ہو سکے۔میں جماعت کے مضمون نگار دوستوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس پرچہ کو زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانے کی کوشش کریں۔اس کے متعلق میں نے پہلے بھی توجہ دلائی ہے اور کئی بار ایسی باتیں بھی بیان کی ہیں