خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 198 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 198

$1942 198 خطبات محمود آقا و ماتحت کے تعلقات ہر ایک امر کے متعلق وہ تفصیلی ہدایات دیتا ہے۔یہ اتنی ہدایات ہیں کہ بظاہر انسان سمجھتا ہے کہ یہ اتنا بڑا طومار ہے کہ اطاعت ناممکن ہے لیکن حق یہ ہے کہ کوئی بھی بات ایسی نہیں جو ہمارے لئے بو جھل اور گراں ہو مثلاً یہی کھانے پینے کے متعلق ہدایات ہیں۔ان میں سے کونسی ایسی ہے جو ہمارے لئے ناممکن ہے۔کیا ہاتھ دھونا ناممکن ہے اس میں سراسر ہمارا ہی فائدہ ہے گندگی دور ہوتی ہے اور صفائی سے ہمیں ہی فائدہ پہنچتا ہے۔اس سے خدا اور سول کو کیا فائدہ۔پھر اگر ہم دائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں تو اس میں کیا مشکل ہے اور اس سے خدا کو یار سول کو کیا فائدہ ہے۔ہمار ا ہی فائدہ ہے کہ ایک ہاتھ پاخانہ وغیرہ کی صفائی کے لئے رکھتے ہیں اور ایک کھانا کھانے کے لئے۔کیا پاخانہ سے آلودہ ہونے والے ہاتھ سے روٹی کھائی جائے تو اچھا ہے۔پھر اگر کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھتے ہیں تو اس میں کونسا زائد وقت لگتا ہے۔پھر حلال کھانے میں ہمارا کیا نقصان ہے۔حرام سور ، خون، مردار اور مشرک کا کھانا ہی ہیں اور سور یا مر دار یا خون یا مشرک کا کھانا کھائے بغیر کیا ہمارا گزارہ نہیں ہو سکتا۔پھر طیب کھانے کا حکم ہے اس میں ہمارا کیا نقصان ہے۔۔طیب کے معنی ہیں جو ہر طرح فائدہ رساں ہو مثلاً اس کے معنی یہ ہیں کہ کچی روٹی نہ کھاؤ اور اگر ہم روٹی اچھی طرح پکا کر کھائیں تو اس میں اللہ تعالی کا کیا فائدہ ہے یارسول کریم صلی علیکم کا کیا فائدہ ہے یا اگر مٹی ملا ہوا آٹا ہم نے نہیں گوندھا تو اس سے اللہ تعالیٰ کو کتنے روپے مل گئے یارسول کریم صلی ال نیم کو کیا مل گیا ؟ اس میں سراسر ہمارا ہی فائدہ ہے یا اگر ہم نے تین چار دن کا سڑا ہوا کھانا جو گو حلال تھا مگر طیب نہ تھا نہیں کھایا تو اس سے کسی کو کیا فائدہ پہنچا۔ہماراہی فائدہ ہے کہ دستوں یا ہیضہ سے بچ گئے۔اللہ تعالیٰ یارسول کریم صلی ا ظلم کو تو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔یا اگر ہم نے سڑی گلی ہوئی ترکاری نہیں کھائی تو اس سے خدا تعالیٰ کو کیا فائدہ پہنچا۔ہمارا ہی فائدہ ہوا۔غرضیکہ کوئی بھی حکم ایسا نہیں جس کا فائدہ ہمیں نہ پہنچتا ہو اور کوئی بھی حکم ایسا نہیں جس سے خدا یار سول کو کچھ ملتا ہو اور اگر ایسے احکام جن کا فائدہ سراسر ہمیں ہی پہنچتا ہے طومار بلکہ اس سے بھی بڑا ہو تو کیا۔اس میں ہمارا ہی نفع ہے کسی اور کا تو نہیں۔جتنا عمل کریں گے اتنا فائدہ ہم ہی اٹھائیں گے۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ بعض بار یک احکام کی حکمت ہماری سمجھ میں نہ آئے