خطبات محمود (جلد 23) — Page 108
$1942 108 خطبات محمود کے درس کا با قاعدہ انتظام کرو اور صحابہ کرام کی ابتدائی تاریخ کے واقعات کا بھی درس جاری کرو تا ان کی قربانیاں ہر وقت سامنے آتی رہیں۔ذکر حبیب" سے بھی حبیب کے ساتھ محبت میں تازگی پیدا ہوتی ہے۔انفرادی دعائیں بھی کرو اور اجتماعی بھی۔ہر مسجد میں روزانہ مغرب یا کسی اور نماز کی آخری رکعت میں سب مل کر دعائیں کریں تا اللہ تعالیٰ بیرونی اور اندرونی فتنوں سے محفوظ رکھے۔اور ہمیں فتنوں کے مقابلہ کے لئے ایمان اور طاقت عطا کرے تاکسی نازک وقت میں ہم اپنے ایمان کا ویسا ہی ثبوت پیش کر سکیں جیسا پہلے انبیاء کی جماعتوں نے کیا اور دنیا یہ نہ کہے کہ وقت آنے پر یہ قوم کچا دھاگا ثابت ہوئی۔العیاذُ بِاللَّهِ اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَآتُوبُ اِلَيْهِ “ (الفضل 29 اپریل 1942ء) 66 1: السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 160۔مطبوعہ مصر 1935ء 2: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 274۔مطبوعہ مصر 1936ء 3 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 272، 273۔مطبوعہ مصر 1936ء 4: متی باب 21 آیت 42 5 زاد المعاد حصہ دوم حالات غزوہ حنین