خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 674 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 674

* 1941 674 خطبات محمود چنانچہ اب بھی بعض علاقے ایسے ہیں جن کے چاروں طرف جاپانی فوجیں پہنچ گئی ہیں۔اگر ایسی حالت میں انگریزوں نے مقابلہ کو جاری رکھا تو امید ہے کہ ان کی شکست فتح سے بدل جائے گی۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں کثرت سے غیب کی خبریں دی جاتی ہیں ނ جن میں خطرات کی بھی خبریں ہوتی ہیں اور فتوحات کی بھی۔مگر ان خوابوں امر ضرور واضح ہوتا ہے کہ موجودہ جنگ کا احمدیت سے تعلق ہے۔آخر وجہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بار بار مجھے خبریں دی جاتی ہیں۔آخر کوئی نہ کوئی ہماری جماعت سے بھی ان خبروں کا تعلق ہونا چاہئے۔ورنہ بظاہر ہمارا اس جنگ سے جو پ یا افریقہ یا امریکہ یا فرانس یا جرمنی وغیرہ میں ہو رہی ہے کیا تعلق تھا۔اس قسم کی خبروں کا متواتر بتایا جانا اور ہر مرحلہ پر بتایا جانا ایک یقینی اور قطعی ثبوت اس بات کا کہ اس جنگ کے خاتمہ کا احمدیت سے خاص تعلق ہے۔آخر جب کوئی شخص کسی دوسرے کو کوئی خبر دیتا ہے تو اسی وجہ سے کہ اس خبر کا اس شخص سے کوئی تعلق ہوتا ہے۔بغیر تعلق کے کبھی کوئی دوسرے کو خبر نہیں دیتا۔کیا تم نے کبھی سنا کہ کوئی شخص دوسرے کو کہے کہ فلاں گاؤں میں جس کو تم نہیں جانتے، فلاں شخص جس کو تم نہیں جانتے، اس کا فلاں پوتا جس سے تم واقف نہیں فوت ہو گیا ہے۔جب ایک عقلمند انسان بھی دوسرے کو وہی خبر دیتا ہے جس کا اس کے ساتھ تعلق ہو تو کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو حکیم ہے وہ ہمیں ایسی خبریں دے رہا ہے جن کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔پس لازماً ان خوابوں کا ہماری جماعت کے ساتھ تعلق ہے اور ہماری جماعت کا ان سے گہرا واسطہ ہے۔اس ہے۔اس لئے ہمارے لئے بہت ہی ہوشیاری اور بیداری کی ضرورت ہے کیونکہ ضرور ہے کہ وہ خطرات جن کی طرف خوابوں میں اشارہ کیا گیا ہے ہماری جماعت پر بھی کسی نہ رنگ میں اثر انداز ہوں۔پھر جب ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح ہماری باتوں کو پورا کرتا اور ہماری دعاؤں کو سنتا ہے تو ہمیں اور بھی توجہ پید اہو جاتی ہے کہ