خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 657 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 657

* 1941 657 خطبات محمود کو رفع فرمائے۔ہمارے جلسہ کو بھی کامیاب بنائے اور ہمیں توفیق دے کہ اس کی راہ میں زیادہ سے زیادہ قربانیاں کر سکیں۔اس کے بعد میں اب اُس چٹھی کو لیتا ہوں جو مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے شائع ہوئی ہے اور جسے میرے نام کھلی چٹھی قرار دیا گیا ہے۔اس میں۔مولوی صاحب لکھتے ہیں کہ :۔ہوتی چند ماہ ہوئے آپ نے مجھے دعوت دی تھی کہ میں قادیان میں آکر آپ کی جماعت کے سامنے وہ دلائل پیش کروں جن کی بناء پر جماعت لاہور کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے دعوے کے نہ ماننے والے مسلمانوں کو کافر نہیں ٹھہرایا اور نہ خود نبوت کا دعویٰ کیا۔اسے میں نے خوشی سے منظور کیا اور صرف اس قدر درخواست کی تھی کہ جماعت تو جلسہ سالانہ کے موقع پر ہی جمع لئے اُس وقت مجھے یہ موقع دیا جائے۔اس کے اس ہے اب میں آپ نے یہ لکھا کہ جلسہ سالانہ پر آپ یہ موقع نہیں دے سکتے۔البتہ جلسہ سالانہ کے بعد دو دن دے سکتے ہیں بشر طیکہ آپ کے مہمانوں کا خرچ بحساب تین ہزار روپیہ یومیہ میں ادا کروں۔یعنی چھ ہزار روپیہ آپ کی خدمت میں پیش کروں۔جواباً میں نے لکھا تھا کہ قادیان میں جا کر ہم آپ کے مہمان ہوں گے اور آپ اور آپ کی جماعت کی حیثیت میزبان کی ہو گی اور میزبان کا یہ مطالبہ کہ مہمان اپنا ہی نہیں میزبان کا خرچ بھی ادا کرے مہمان نوازی کے اسلامی خُلق کی بالکل ضد ضد ہے آپ نے اب تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور اب چونکہ جلسہ سالانہ قریب آرہا ہے اس لئے یاد دہانی کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ خود دعوت دے کر اب آپ کا اس طرح خاموشی اختیار کرنا مناسب نہیں۔"