خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 629 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 629

* 1941 629 خطبات محمود ہتھیار ہو گا، تلوار نہیں ہو گی۔محمد صلی ال نیلم کے زمانہ میں مسلمانوں کی ظاہری فتوحات مذہبی فتوحات سے پہلے ہوا کرتی تھیں۔مکہ کو مسلمانوں نے پہلے فتح کیا اور بعد میں سة مکہ کے لوگوں نے اسلام قبول کیا، مسجد کو پہلے رسول کریم صلی الم نے فتح کیا مگر مجد کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے۔اسی طرح شام کو مسلمانوں نے پہلے فتح کیا اور شام کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے، عراق کو مسلمانوں نے پہلے فتح کیا اور عراق کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے مگر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ وعدہ کیا تھا کہ اسلام کی یہ فتح دینوں پر ہو گی اور دینوں پر فتح تبلیغ سے ہی ہوتی ہے دو ނ تلوار سے نہیں ہوتی۔پس اس آیت میں ایسے ہی زمانہ کا ذکر تھا جس میں تبلیغ۔کام لیا جانے والا تھا۔اور وہ زمانہ یہی ہے جس میں سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں۔میں نے محمد رسول اللہ صلی اللی عوام کے حق میں اس پیشگوئی کے پورا کرنے میں مدد دینے کے لئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جو خدائی وعدہ ہے کہ “میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔” 8 اس کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کا اجراء آج سے سات سال پہلے کیا۔اور میں نے اپنی طرف سے بغیر کسی نفس کی ملونی کے وہ تمام باتیں جن کو میں قرآن کریم، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی روشنی میں اسلام کے لئے مفید اور محمد سمجھتا تھا چن کر جماعت کے سامنے پیش کر دیں۔اب یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے کہ وہ اس تحریک کو پہلے تمہارے اندر اور پھر باقی تمام دنیا میں کامیاب کرے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ راستہ ہے اور اس پر چلنا ہمت طلب کام ہے اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ بعض دوستوں نے پہلے جوش کا اظہار کیا مگر بعد میں اپنے جوش اور قربانی کی روح کو انہوں نے قائم نہیں رکھا۔گویا ایسے بھی ہیں جو صداقت اور راستی سے اس راستہ پر چلتے چلے جاتے ہیں جس کو انہوں نے اختیار کیا۔مگر بعض ایسے بھی ہیں جن سے اس راستہ میں کو تاہیاں سرزد ہوئیں۔مگر بہر حال ہمارا فرض یہی ہے کہ جس کام کی ذمہ داری خدا نے ہم پر ڈالی ہے ہم اسے کئے جائیں اور راستہ کی مشکلات اور