خطبات محمود (جلد 22) — Page 550
* 1941 550 (32) خطبات محمود اڑھائی ہزار سال کی پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پوری ہو رہی ہیں (فرموده 7 نومبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔المدرسة قرآن کریم اور رسول کریم صلیال نیلم کے کلمات طیبات سے اور پچھلی کتب کی پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آخری زمانہ میں بعض خطرناک جنگیں ہونے والی ہیں۔ایسی جنگیں جو دنیا کو بالکل تہہ و بالا کر دیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے الہامات نے بھی اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ وہ پیشگوئیاں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں اور وہ پیشگوئیاں جو حدیثوں میں بیان ہوئی ہیں اور وہ پیشگوئیاں جو چھلی کتب میں بیان ہوئی ہیں ان کے پورا ہونے کا وقت یہی ہے۔تیرہ سو سال۔پیشگوئیاں قرآن اور احادیث میں بیان ہو چکی تھیں اور پھر دو ہزار سال سے زائد عرصہ سے بعض دوسری کتب میں بھی درج تھیں مگر اس وقت تک کوئی شخص ایسا نہیں ہوا تھا جس نے یہ دعویٰ کیا ہو کہ خدا تعالیٰ کے الہام کے ذریعہ مجھے یہ خبر دی ا ہے کہ میرا زمانہ ہی ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا ہے اور جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ تمام پیشگوئیاں بعثت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شخص خواہ کتنا ہی متعصب کیوں نہ ہو اگر وہ تھوڑی دیر کے لئے دلیل کی طرف توجہ کرے تو اسے اس بات کے تسلیم کرنے میں