خطبات محمود (جلد 22) — Page 217
1941 218 خطبات محمود فرما دیا ہے کہ میں مغرب کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا سوائے بیمار اور معذور کے اور جب خدا تعالیٰ نے یہ فرما دیا ہے کہ میں عشاء کی نماز کے وقت مسجد میں ہر ایک کو اپنا جلوہ دکھاؤں گا سوائے بیمار اور معذور کے۔تو اب جو شخص صبح کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر جلوہ دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو، وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے محروم رہے گا۔جو شخص ظہر کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر جلوہ دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے محروم رہے گا۔جو شخص عصر کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر جلوہ دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے محروم رہے گا۔جو شخص مغرب کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر پر جلوہ دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے۔محروم رہے گا۔جو شخص عشاء کی نماز کے وقت چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے گھر جلوہ دکھائے سوائے اس کے کہ وہ بیمار اور معذور ہو وہ خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھنے سے محروم رہے گا۔پس ہر وہ صبح کی نماز جو تم نے اپنے گھر پر پڑھی سوائے اس کے کہ تم بیمار تھے یا معذور تھے وہ نماز تم نے ضائع کر دی کیونکہ نماز کے معنے خدا تعالیٰ کی ملاقات کے ہیں اور وہ تم نے نہیں کی۔اسی طرح ہر وہ ظہر کی نماز جو تم نے گھر پر پڑھی سوائے اس کے کہ تم بیمار تھے یا معذور تھے تو وہ نماز تم نے ضائع کر دی۔کیونکہ خدا تعالیٰ اس وقت مسجد میں تھا اور تم گھر پر تھے۔یہی حال اس عصر کی نماز کا ہے جو بیماری اور معذوری کے بغیر تم نے اپنے گھر پر پڑھی اور یہی حال اس مغرب کی نماز کا ہے جو بیماری اور معذوری کے بغیر تم نے اپنے گھر پر پڑھی اور یہی حال نے اس عشاء کا ہے جو بیماری اور معذوری کے بغیر تم نے اپنے گھر پر پڑھی اور اگر نے پانچوں نمازیں ہی اپنے گھر پر پڑھیں تو گویا پانچوں نمازوں میں خدا تعالیٰ کی ملاقات تمہیں نصیب نہیں ہوئی۔اور جبکہ نماز خدا کی ملاقات کے لئے ہی پڑھی جاتی ہے