خطبات محمود (جلد 22) — Page 574
خطبات محمود 574 * 1941 جاری رہیں۔میرا تجربہ ہے کہ جب کسی دعا کی طرف میری اتنی توجہ ہو کہ جب میں سو کر اٹھوں تو اس وقت بھی وہ دعا میری زبان پر جاری ہو تو مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ اب وہ دعا قبول ہو کر رہے گی۔کیونکہ خدائی تصرف کے ماتحت وہ میری زبان پر جاری ہوتی ہے۔جب میں سو جاتا ہوں تو وہ دعا برابر میرے قلب میں سے رہتی ہے اور جب میں اٹھتا ہوں تو وہ میری زبان پر جاری ہوتی ہے۔اس وقت میں سمجھ لیتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کی اٹل تقدیر ہے۔پس ایسی ہی دعائیں کرو سوتے جاگتے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے غرض ہر حالت میں گڑ گڑا گڑ گڑا کر دعائیں کرو تا اللہ تعالیٰ پنے فضل سے ان فتنوں کو جلد سے جلد دور کر دے۔”(الفضل 15 نومبر 1941ء) 1: الفضل 17 جون 1938ء اپنے 2 ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء ستكون فتنة كقطع الليل المظلم 3: کریمیا: سوویت یونین کے جنوب میں ایک جزیرہ - 1475ء سے 1783 ء تک ترکی کے زیر نگیں رہا۔1918ء میں آزاد ہو کر کریمیا کا قیام عمل میں آیا۔1921ء میں آزاد جمہوریہ کریمیا کی حیثیت سے سوویٹ یونین میں شامل ہو گیا۔اردو انسائیکلو پیڈیا :4 Into the Battle مرتبہ Rahdolfh S۔Churchill M۔P صفحه 223 5 مثنوی رومی دفتر دوم بحوالہ الہام منظوم دفتر دوم صفحه 188 :6 مسلم كتاب التَّوْبَةِ بِابِ فِي الْحَقِّ عَلَى التَّوْبَةِ