خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 555 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 555

* 1941 555 خطبات محمود پیشگوئیوں کی تاویلیں کرنے کے عادی ہیں۔مگر اب مسلمانوں کے اخبارات اور رسالوں میں بھی بسا اوقات یہ لکھا ہوتا ہے کہ عیسائی دجال ہیں۔آج آہستہ آہستہ دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے وہی خیالات اور وہی اعتقادات قائم ہو رہے ہیں۔جن کو احمدیت دنیا میں قائم کرنا چاہتی ہے۔غرض ہمارے لئے یہ ایک بہت بڑا خوشی کا مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اتنی بڑی پیشگوئی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پورا کیا اور اس طرح آپ کی صداقت کا ایک عظیم الشان ثبوت بہم پہنچا دیا۔اگر یہ سب کچھ انسانی منصوبہ ہوتا تو بھلا سوچو کیا کسی انسان کی یہ طاقت تھی کہ وہ آج سے اڑھائی ہزار سال پہلے سے یہ پیشگوئیاں کرا دیتا۔قرآن کریم میں جہاں رسول کریم صلی ال نیلم کے کے انبیاء سے۔متعلق حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیشگوئیوں کا ذکر ہے وہاں اللہ تعالیٰ مخالفین فرماتا ہے کہ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ہمارے اس بندہ نے دو ہزار سال پہلے موسیٰ سے مشورہ کر لیا تھا کہ وہ اس کے متعلق پیشگوئیاں کر دے تاکہ جب یہ دعویٰ کرے تو ان پیشگوئیوں کو اپنی صداقت کے ثبوت میں پیش کر سکے۔جب اس کے پاس کوئی ایسی طاقت نہیں تھی جس سے کام لے کر یہ دو ہزار سال پہلے کے ایک نبی کے منہ سے۔اپنے متعلق پیشگوئی نکلوا سکتا تو تم کیوں نہیں سمجھتے کہ یہ خدا کا کام ہے کسی انسان کا کام نہیں۔اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ یہ کیا بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے اپنے زمانہ کے متعلق دانیال سے بھی پیشگوئیاں کرا لیں، یسعیاہ سے بھی پیشگوئیاں کر الیں، رسول کریم صلی الل علم سے بھی پیشگوئیاں کر الیں اور پھر ان تمام پیشگوئیوں صل کے پورے ہونے کے سامان بھی پیدا کرا لئے۔کیا کسی انسان کی طاقت ہے کہ وہ ایسا کر سکے؟ اور کیا یہ اس امر کا ثبوت نہیں کہ آپ اپنے دعوے میں صادق اور راستباز ہیں؟ غرض اس طرح ان قوموں کا ابھار کسی انسان کے خیال میں بھی نہیں آ سکتا تھا۔سوائے اس کے کہ قرآن کریم نے اس امر کی وضاحت کر دی تھی کہ عیسائیوں کی طاقت www