خطبات محمود (جلد 22) — Page 1
* 1941 1 1 خطبات محمود جلسہ سالانہ کے اختتام پر اظہار تشکر، وعدہ جات تحریک جدید بھجوانے اور غیر مبائعین کو تبلیغ کی تحریک (فرمودہ 3 جنوری 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے باوجود اس کے کہ میری طبیعت جلسہ سے قبل بیماری اور کام کی زیادتی کی وجہ سے بہت حد ضعیف تھی اور میں اپنے نفس میں سمجھتا تھا کہ غالباً میں جلسہ کے موقع پر اس تک بھی تقریریں نہ کر سکوں گا جس حد تک کہ پہلے کیا کرتا تھا اور دوسرے کاموں میں بھی غالباً کمی کرنی پڑے گی۔مگر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ کسی کام میں کوئی کمی نہیں کرنی پڑی بلکہ پہلے جلسوں کے بعد میں جس قدر کوفت محسوس کیا کرتا تھا اس سال اس سے بہت کم کوفت محسوس ہوئی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا جلسہ آیا ہی نہیں بلکہ کئی لحاظ سے میں اس وقت اپنی طبیعت کو جلسہ سے پہلے کی نسبت بہت بہتر پاتا ہوں۔گویا ایک قسم کا علاج ہو گیا۔بے شک جلسہ کے بعد کھانسی ضرور ہوئی ہے مگر یہ کھانسی حلق کی معلوم ہوتی ہے اور اس کھانسی سے ضعف نہیں ہوتا۔اور پھر پہلے سالوں کی نسبت اس سال کھانسی میں بھی کمی رہی ہے۔گو دو چار روز قبل