خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 668 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 668

* 1941 668 خطبات محمود ہوتے ہیں جن کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ جہازوں وغیرہ کے کارخانوں میں کام کرتے ہوئے کسی ضروری پرزے میں نقص پیدا کر دیں تاکہ جب جہاز تیار ہو کر جنگ کے لئے آئیں تو انہیں آسانی سے تباہ کیا جا سکے۔غرض سفیر مختلف کام کرتے رہتے ہیں اور جب جنگ کا اعلان ہوتا ہے تو وہ ان کا غذات کو جلا دیتے ہیں تاکہ کسی کے قبضہ میں نہ آ جائیں۔چنانچہ پہلے دن جب جنگ کی خبر شائع ہوئی تو ساتھ ہی یہ خبر آئی کہ جاپانی سفارت خانہ میں جاپانیوں کو کاغذ جلاتے دیکھا گیا ہے۔اس خبر کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کام صرف جاپانیوں نے ہی کیا ہے بلکہ اس قسم کے کاغذات انگریزوں نے بھی جلائے ہوں گے، امریکنوں نے بھی جلائے ہوں گے۔خبروں میں صرف ایک ملک کے سفارت خانہ کا حال بیان ہو گیا ہے کیونکہ کاغذات جلاتے وقت کسی اخباری رپورٹر کی نگاہ اس پر پڑ گئی ہو گی۔بہر حال اس جنگ کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے یہ نظارہ دکھا کر مجھے بتایا کہ اب کوئی نئی حکومت جنگ میں شامل ہونے والی ہے اور اس کے سفارت خانوں میں ضروری کاغذات جلائے جائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اسی طرح جس دن جنگ کا آغاز ہوا اور ہم کو اس کی اطلاع آئی اس سے پہلی رات مجھے ایک جنگ کا نظارہ خواب میں دکھایا گیا مگر جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے اس نے خواب کا نظارہ مجھے مقامی ماحول میں دکھایا۔اسی رنگ کے نظارے مجھے پہلے بھی دکھائے جا چکے ہیں۔مجھے دکھایا گیا کہ ہمارے باغ اور قادیان کے درمیان جو تالار ہے اس میں قوموں کی لڑائی ہو رہی ہے مگر بظاہر چند آدمی رسہ کشی کرتے نظر آتے ہیں کوئی شخص کہتا ہے کہ اگر یہ جنگ یونان تک پہنچ گئی تو اس کے بعد یکدم حالات متغیر ہوں گے اور جنگ بہت اہم ہو جائے گی۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ یکدم اعلان ہوا ہے کہ امریکہ کی فوج ملک میں داخل ہو گئی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ امریکہ کی فوج بعض علاقوں میں پھیل گئی ہے مگر وہ انگریزی حلقہ اثر میں آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالتی۔اب یہ نظارہ دکھایا تو قادیان کے ماحول میں گیا مگر اس میں جنگ کی قریباً تفصیلات بتا دی گئی ہیں حتی کہ امریکہ کے انگریزوں کی