خطبات محمود (جلد 22) — Page 523
خطبات محمود 523 * 1941 اندر اندر یہ حالت بدل جائے گی۔بعض دوستوں کو یہ رؤیا سنایا اور یہ بھی کہا کہ اس کی چار تعبیریں ہو سکتی ہیں۔یا تو مارشل پٹیان مر جائیں گے یا ان کی حکومت بدل جائے گی یا پٹیان گورنمنٹ پورے طور پر جرمنی سے مل جائے گی اور اس طرح برطانیہ کو جو کچھ اس کا لحاظ ہے وہ جاتا رہے گا اور وہ پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کر سکے گی یا پھر وہ انگریزوں کے ساتھ مل جائے گی اور یہ رویا حیرت انگیز طور پر پورا ہوا ہے۔فرانس کی شکست سے ٹھیک ایک سال کے بعد عراق میں جرمنوں نے بغاوت کرائی اور ایسے نازک حالات پیدا ہو گئے کہ خطرہ تھا ہفتہ عشرہ میں ہی جنگ ہندوستان تک آپہنچے گی اور اس بغاوت کے سلسلہ میں شام کی فرانسیسی حکومت نے جرمنوں کو مدد دی اور اس طرح انگریزوں کے لئے جو پہلے فرانس کے ساتھ اس وجہ سے جنگ نہ کرنا چاہتے تھے کہ دنیا میں ان کی بدنامی ہو گی اور لوگ کہیں گے کہ اپنے سابق حلیف کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں اس کا مقابلہ کرنے کا موقع خود بخود پیدا ہو گیا اور انہیں فرانس کو نوٹس دینا پڑا اور جب پھر بھی فرانس کے رویہ میں تبدیلی نہ ہوئی تو انہوں نے اس کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔دیکھو کس طرح بہ رؤیا ایک سال کے اندر اندر پورا ہو گیا ورنہ اس وقت دونوں کی طرف سے اعلان ہوتے تھے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے۔فرانس والے کہتے تھے کہ ہم انگریزوں سے لڑائی نہیں چاہتے اور انگریز کہتے تھے کہ ہم فرانس کے کسی علاقہ پر قبضہ کے خواہاں نہیں اور دونوں میں جنگ ناممکن نظر آتی تھی۔مگر 8،7 ماہ کے بعد ایسے سامان پیدا ہو گئے کہ عراق میں شرارت پھیلی اور انگریزوں نے وہ علاقہ اپنے اقتدار میں لے لیا جسے اڈا بنا کر جرمن حکومت سب سے زیادہ انگریزوں کو نقصان پہنچا سکتی تھی۔پھر قریباً دو ماہ سے فرانس میں کبھی جرمن افسر قتل کئے جاتے ہیں اور بھی پٹیان گورنمنٹ کے افسروں پر حملے ہوتے ہیں۔گویا فرانس میں انگریزوں کے حامیوں کا اتنا زور بڑھ رہا ہے کہ اب پٹیان گورنمنٹ ان کو دق نہیں کر سکتی۔ایک سال کے اندر اندر اللہ تعالیٰ نے اس رؤیا کو ایسے رنگ میں پورا کر دیا ہے کہ