خطبات محمود (جلد 22) — Page 519
* 1941 519 خطبات محمود دوستوں کو زیادہ دعائیں کرنے کا موقع ملے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوست خصوصیت کے ساتھ تہجد کے لئے اٹھا کریں اور خصوصیت سے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سلسلہ کی مشکلات کو خواہ وہ رعایا کی طرف سے ہوں خواہ حکومت کی طرف سے اور خواہ دوسری حکومتوں کی طرف سے ہوں دور فرمائے اور سلسلہ کی عظمت کو قائم کرے اور اسے ترقی عطا فرمائے۔کچھ عرصہ سے میں دیکھتا ہوں کہ بلا وجہ اور ہلا سبب ہماری جماعت کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں اور اس کی بنیاد جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس بات پر ہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ کوئی منظم جماعت ملک میں نہیں ہونی چاہئے۔اخلاقی طور پر ایسا گرا ہوا خیال ہے کہ کسی مہذب کہلانے والی گورنمنٹ کو اس کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔مگر چونکہ دنیوی حکومتیں ہر بات کو دنیوی نقطہ نگاہ سے دیکھتی ہیں اور الہی اخلاق ان کے سامنے نہیں ہوتے اس لئے وہ ایسی حرکات کر جاتی ہیں اور یہی کہ متواتر سات آٹھ سال سے ایسی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔قسم قسم کے ہے الزام تراش کر اور بہتان باندھ کر جماعت یا اس کے معزز افراد مثلاً مبلغین وغیرہ کو متہم کیا جاتا ہے۔اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی اور حیرت ہوتی ہے کہ حکومت کو ہو کیا گیا ہے۔جو لوگ آج ہمارے خلاف جھوٹی باتیں کرتے ہیں وہ پہلے بھی کرتے تھے۔جب گزشتہ سالوں میں ہمارے خلاف شورش اٹھائی گئی تو لارڈ ہیلی نے چٹھی لکھ کر دی کہ جب میں پنجاب کا گورنر تھا اس وقت بھی اس جماعت کے خلاف ایسی باتیں ہوتی رہتی تھیں۔حتی کہ انہی باتوں کی تحقیقات کے لئے مجھے دو تین بار گورداسپور جانا پڑا تا معلوم کر سکوں کہ یہ باتیں کہاں تک صحیح ہیں اور میں نے ہمیشہ ان باتوں کو جھوٹا پایا اور یہی ثابت ہوا کہ وہ صرف دشمنی کی وجہ سے کی جاتی تھیں اور انہوں نے اپنے آپ کو شہادت کے لئے پیش کیا اور کہا کہ اگر یہ معاملہ وزیر ہند کے پاس تحقیقات کے لئے آیا تو میں گواہی دوں گا۔تو یہ چیزیں جو آج دشمنوں کی طرف سے پیش کی جاتی ہیں پہلے بھی تھیں۔یہ کہ لوگ ہمارے خلاف باتیں بناتے ہیں