خطبات محمود (جلد 22) — Page 467
* 1941 467 خطبات محمود اور کہ دونوں بقیہ حاشیہ : وہاں سے غائب ہو گئی ہیں اور میں کہتا ہوں کہ رے رب کا احسان کہ اس نے اس ذلت سے ہمیں بچا لیا اور خود ان کو غائب کر دیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے بغیر اس کے کہ کوئی دروازہ اس کمرہ میں ہو۔ان کو غائب کر دیا۔عجیب بات ہے کہ جس کمرہ میں میں نے اپنے آپ کو دیکھا وہ شمال کی طرف تھا اور صحن جس میں سے پولیس آئی وہ جنوب کی طرف تھا۔اسی طرح یہ کوٹھی جس میں ہم تھے اس کا صحن جنوب کی طرف تھا اور اسی طرف سے پولیس داخل ہوئی۔میں وہاں سے گھر آیا اور حیرت سے امة القیوم سے کہتا ہوں کہ میں تو بڑا ڈرا تھا مگر اللہ تعالیٰ تم کو وہاں سے نکال لایا اور بے پردگی سے ہم بچ گئے چونکہ امۃ القیوم بیگم سلمہا اور خلیل احمد ایک ہی والدہ سے ہیں اور بہن بھائی ہیں۔اس لئے خدا تعالیٰ نے کسی مصلحت سے خلیل کی جگہ امة القیوم سلمہا اللہ تعالیٰ کو دکھا دیا جیسا کہ عالم رؤیا میں کثرت سے ہوتا ہے۔پھر یہ بھی عجیب بات ہے کہ اس وقت امة القیوم بیگم اور مریم صدیقہ دونوں کو ٹھی میں موجود تھیں حالانکہ مریم صدیقہ واپس آ رہی تھیں اور پھر کسی وجہ سے وہاں ٹھہر - گئیں اور امۃ القیوم سلمہا اللہ تعالیٰ کی شادی ہو چکی ہے اور وہ سرگودھا میں تھیں۔مگر خاوند کی چند دن کی رخصت کی وجہ سے میرے پاس مہمان ہو کر آئی ہوئی تھیں۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْبَرَنِي بِهَذِهِ الْبَلِيَّةِ قَبْلَ وُقُوعِهَا وَسَلَّائِي قَبْلَ نُزُولِ الْآلَمِ هُوَ مَوْلَایَ وَ عَلَيْهِ تِكْلَانِى إِلَيْهِ أَفَوِّضُ أَمْرِئُ وَأَرْجُوْا مِنْهُ كُلَّ (الفضل 14 ستمبر 1941ء) 1 اَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء: 60) الْخَيْر”