خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 340 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 340

* 1941 341 خطبات محمود ایک اور جماعت قائم کرنا چاہتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام فرماتے ہیں کہ دنیا میں خدا میرے سلسلہ کو پھیلائے گا اور میرے فرقہ کو ہی علیہ دنیا پر یہ السلام فرقوں پر غالب کرے گا۔ایسے مدعیان الہام تو بے شک ہو سکتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ کے احکام اور آپ کی تعلیم کو مانتے ہوں، آپ کی غلامی کا دم بھرتے ہوں اور یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ حکم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام ہی ہیں اور فتویٰ وہی گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا ہو گا اور آپ کی جماعت حق پر ہے وہ صرف اس کی خدمت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔مگر باقی تمام مدعی جو اپنی ایک علیحدہ پیڑی قائم کرنا چاہتے ہیں، جھوٹے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود الصلوة و السلام فرماتے ہیں۔یہ دور ترقی اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام سلسلہ غالب نہ آجائے۔اس کے بعد اگر پھر خرابیاں پیدا ہو جائیں اور پھر کسی اور مامور کی بعثت کی ضرورت محسوس ہو تو اس وقت وہ بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کی متابعت میں آ سکتا ہے مگر اس وقت تک احمدیت کی براہِ راست کمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ میں ہی رہے گی۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ کوئی ایسا شخص خدا تعالیٰ سے الہام پا کر ایک نئی جماعت کی بنیاد رکھنے کے لئے اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا جب تک تمام دنیا پر یہ سلسلہ غالب نہ آ جائے۔اس کے بعد اگر عالمگیر گمراہی کے پھیل جانے پر کوئی آئے تو بے شک آجائے مگر اب جو لوگ اپنے آپ کو مدعی اور مامور کہتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جماعت کو ہدایت دینے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کھڑے کئے گئے ہیں وہ سب جھوٹے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کی اس تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اس وقت تک گمراہ نہیں ہو سکتی جب تک تمام دنیا پر غالب نہ آ جائے۔پس جب تک کہ احمدیہ جماعت کو کامل غلبہ حاصل نہ ہو جائے اس وقت تک کمان براه راست حضرت مسیح موعود علیه الصلاة و السلام ایسا مامور