خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 339 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 339

* 1941 340 خطبات محمود ہے۔کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔” یعنی میری جماعت کے لوگوں کو خود خدا تعالیٰ کی طرف سے دلائل اور نشانات دیئے جائیں گے اور وہ ان دلائل اور نشانات کے ذریعہ سب کا منہ بند کر دیں گے۔مگر مولوی محمد علی صاحب کا طریق یہ ہے کہ وہ ہمیشہ الہامات پر ہنسی اڑاتے ہیں اور کبھی سنجیدگی سے ان پر غور نہیں کرتے۔بلکہ بعض پیغامیوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ الہامات بعد میں بنا لئے جاتے ہیں حالانکہ بعض الہامات کے پورا ہونے کے خود بعض پیغامی بھی گواہ ہیں۔مثلاً یہی رؤیا جو اٹھائیس سو جہازوں والا یہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے میاں غلام رسول صاحب ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے میاں غلام عباس صاحب کو بھی بتا دیا تھا جو غیر مبائع ہیں۔پس اس سے نتیجہ نکلتا ہے کہ غیر مبائعین جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں آپ کی اس جماعت میں شامل نہیں جس کا ذکر تجلیات الہیہ میں کیا گیا ہے۔کیونکہ جماعت کے افراد کی یہ علامت بتائی گئی تھی کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور علامت غیر مبائعین میں نہیں پائی جاتی۔میں نے کہا تھا کہ آجکل جو مختلف مدعی ہیں ان کا بھی اس تحریر سے رد ہوتا ہے۔وہ اس طرح ہے کہ اس پیشگوئی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ترقی اور غلبہ کے زمانہ تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی اپنی جماعت ہی چلتی چلی جائے گی۔کسی اور مدعی یا مامور کی جماعت کھڑی نہیں گی۔مگر آج ان مدعیان کی یہ حالت ہے کہ ان میں سے کوئی تو یہ کہتا ہے کہ مرزا صاحب مسیح تھے اور میں مہدی ہوں اور کوئی یہ کہتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب احمدیت کے جامہ میں آئے تھے اور میں محمدیت کے جامہ میں آیا ہوں اور اور کوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی جماعت کی تنسیخ کر کے کوئی سلسلہ قائم کرنا چاہتا ہے۔پس اس قسم کے تمام مدعی اس پیشگوئی کے مطابق جھوٹے ہیں کیونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی جماعت کو غلطی پر قرار دے کر