خطبات محمود (جلد 22) — Page 317
* 1941 318 (20) خطبات محمود ہے تشهد غیر مبائعین اور مسئلہ کفر و اسلام (فرمودہ 4 جولائی 1941ء) تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“میرے لئے دنیا کے حیرت انگیز انقلابات میں سے ایک انقلاب وہ بھی ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ میرے نزدیک سب سے بڑے انقلابوں میں سے ایک انقلاب جو جماعت احمدیہ کے چند افراد کی وجہ سے اس دنیا میں پیدا ہوا ہے۔ایک جماعت جو آج سے چالیس سال پہلے بلکہ تینتیس سال پہلے تک حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کی زندگی میں آپ کو خدا کا نبی، خدا کا مرسل اور دنیا کا نجات دہندہ قرار دیتی تھی آج اس کی ساری زندگی ہی اس مسئلہ کے خلاف کوششوں میں صرف ہو رہی ہے۔میں ہمیشہ انسانی دماغ کے اس تغیر پر غور کرتا ہوں اور حیران رہ جاتا ہوں کہ آیا وہ سب کے سب بد دیانت ہیں اور جانتے بوجھتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں یا یہ کہ انسانی دماغ بعض غلطیوں کی وجہ سے ایسے چکر میں پڑ جاتا ہے کہ وہ پھر اس بات کو محسوس بھی نہیں کر سکتا کہ چند سال پہلے اس کی کیا حالت تھی۔یہ تو میری سمجھ میں آسکتا ہے اور دنیا میں ہمیشہ ہوتا رہتا ہے کہ لوگ اپنی رائے کو بدل لیتے ہیں۔آخر جو لوگ رسول کریم صلی اللہ تم پر ایمان لانے والے تھے کسی زمانہ میں اسلام کے پر شدید ترین مخالف تھے۔چنانچہ عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات کے وقت