خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 265

* 1941 266 (17) خطبات محمود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کے متعلق اللہ تعالٰی، آنحضرت صلی ال ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خود مولوی محمد علی صاحب کی شہادت (فرمودہ 6،جون 1941ء ) ا تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گو آج میری طبیعت حرارت کی وجہ سے خراب ہے مگر اس کے باوجود میں اس اختلاف کے متعلق جو ہمارے اور پیغامیوں میں ہے بعض ایسی باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں جن سے ہر عقلمند راہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جس کے متعلق لوگوں میں اختلاف نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی ذات سے لے کر انسان کے اپنے وجود تک ہر چیز کے متعلق لوگوں میں اختلاف رہا ہے۔ہر زمانہ میں سینکڑوں ہزاروں لوگ ایسے ہوتے رہے ہیں جو کہتے ہیں کہ دنیا میں قوتِ واہمہ ہی اصل چیز ہے۔کے سوا دنیا میں کسی اور چیز کا کوئی وجود ہے ہی نہیں۔ایک قوتِ واہمہ ہے جو ہی آپ خیال دوڑاتی ہے اور اس کے اس خیال دوڑانے کے ماتحت مختلف وجود اپنے آپ کو محسوس کرنے لگتے ہیں۔ورنہ اس کے سوا دنیا میں نہ کوئی سورج ہے، نہ چاند، نہ ستارے اور نہ ہی انسان موجود ہے۔جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ آندھی چلتی ہے تو آگے چلتی جاتی ہے۔اسی طرح ایک وہم سے دوسرا پیدا ہوتا جاتا ہے ایسے لوگوں