خطبات محمود (جلد 22) — Page 69
* 1941 69 6) خطبات محمود ایک عدالتی بیان کے متعلق غیر مبائعین کا اعتراض اور اس کا جواب (فرمودہ 21 فروری 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔۔“ایک ہفتہ پہلے میری کھانسی کچھ کم ہو گئی تھی مگر گزشتہ جمعہ کے بعد پھر زیادہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آج میرے لئے زیادہ بولنا مشکل ہے تاہم آج میں ایک ایسے مضمون کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو اخبارات میں کئی دفعہ آچکا ہے اور وہ پیغامیوں کے ایک اعتراض کا جواب ہے۔میں جہاں تک میرا خیال ہے اس کے متعلق پہلے بھی کسی خطبہ میں یا شاید جلسہ سالانہ کے موقع پر کچھ بیان کر چکا ہوں لیکن چونکہ ابھی وہ اعتراض بار بار دوہرایا جا رہا ہے اس لئے دوبارہ اس کے متعلق بیان کر دیتا ہوں۔اس اعتراض کا جواب دینے کی غرض سے نہیں بلکہ یہ بتانے کے لئے کہ جب انسان تقویٰ کو چھوڑتا ہے تو کس طرح خدا تعالیٰ کا خوف اس کے دل سے جاتا رہتا ہے اور وہ کس حد تک گر جاتا ہے۔اور جماعت کو بیدار کرنے اور ایسی باتوں بچے رہنے کے لئے اس ذکر کو دوبارہ چھیڑتا ہوں۔یہ اعتراض اخبار “پیغام صلح ” میں ایک صاحب میاں محمد صادق صاحب ریٹائرڈ ڈپٹی۔سپرنٹنڈنٹ پولیس کی طرف سے کچھ ماہ ہوئے شائع کیا گیا تھا اور اس کا خلاصہ ہے کہ میں نے کسی عدالت میں گواہی دیتے وقت یہ بیان کیا کہ میں نہیں جانتا کہ