خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 687 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 687

* 1941 687 (38) خطبات محمود کی جلسہ سالانہ پر باہر سے آنے والے اور قادیان میں رہنے والے بہت دعائیں کریں فرمودہ 19 دسمبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج 19 تاریخ ہے اور سات دن کے بعد یعنی اگلے جمعہ کے دن انشاء اللہ ہمارا سالانہ جلسہ شروع ہونے والا ہے۔سالانہ جلسہ کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے اشاعت اسلام کی غرض سے رکھی تھی اور آپ کا منشاء یہ تھا کہ کم سے کم جماعت کے دوست سال میں ایک دفعہ قادیان آگر خدا تعالیٰ کی باتیں سنیں۔دین مشکلات معلوم کریں۔ان مشکلات کے ازالہ کی تدابیر سوچیں اور دوسروں سے سنیں۔کیسی سنیں۔کیسی چھوٹی سی بناء سے یہ جلسہ شروع ہوا تھا جبکہ چھوٹے چھوٹے گاؤں کے میلوں کے برابر بھی اس کی حیثیت نہ تھی۔آج گو افراد کی تعداد کے لحاظ سے نہیں مگر تنظیم اور کام کی نوعیت کے لحاظ سے اور اس میں شامل ہونے والے افراد کے سے جو دنیا کے مختلف گوشوں سے اس میں شامل ہوتے ہیں۔یہ جلسہ دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک ہی جلسہ ہے۔اول تو کوئی جگہ دنیا میں ایسی نہیں جس میں دین کی اشاعت کی خاطر اس قدر لوگ جمع ہوتے ہوں اور وہ بھی دین اسلام کی اشاعت کی خاطر۔جو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مطعون اور مظلوم ہو رہا ہے۔پھر کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں اتنے لوگ جمع ہوں اور اس نظام کے ساتھ ان کے کھانے اور لحاظ