خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 68

$1941 68 خطبات محمود پاگل۔ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ بھی خدا سے ویسے ہی دور رہیں گے جیسے آریہ وغیرہ ہیں۔تم اس رستہ پر چل کر کیا حاصل کر سکتے ہو جس پر چلنے سے پہلے کوئی کچھ حاصل نہ کرسکا۔پس ان باتوں سے بچو۔بہترین طریق وہی ہے جو حضرت مسیح موعود السلام نے بیان فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات پر غور کرو وہی تمہیں بتا سکتا ہے کہ وہ کس طرح ناراض ہوتا ہے اور کس طرح خوش۔تمہاری اپنی کوششیں بے ہیں۔اگر وہ تمہاری کوششوں سے تمہارے قابو میں آ جائے تو وہ خدا نہیں تمہارا غلام ہے۔پس یہی رستہ صحیح ہے اسے مضبوطی سے پکڑو، لغو باتوں سے خود بھی بچو علم نما جہالت سے دوسروں کو بھی دھوکا میں نہ ڈالو کیونکہ جو شخص کوئی بدعت جاری کرتا ہے آئندہ جن لاکھوں کروڑوں کے دلوں میں اس سے بے اطمینانی پیدا ہوتی ہے ان سب کا گناہ اسی کی گردن پر ہوتا ہے۔” 1: البقرة: 256 2 : المائدة : 78 الفضل 22 فروری 1941ء)