خطبات محمود (جلد 22) — Page 663
خطبات محمود 663 * 1941 مولوی محمد علی صاحب کے منہ سے نکلا) قادیان میں پانسو منافقین ہیں اور ان کے بعض ساتھیوں کی زبانی ہزاروں منافق یہاں موجود ہونے کا میں نے اظہار کیا ہے۔پس جب وہ عام دنوں میں یہاں آکر تقریر کریں گے تو قادیان کے لوگوں کی کثرت ہو گی اور یہ سب منافق بھی چھاتی پر ہاتھ رکھ کر کہہ اٹھیں گے کہ مولوی صاحب نے جو کچھ کہا ہے ٹھیک کہا ہے۔منافق تو قادیان میں ہی ہیں باہر نہیں ہیں۔اس لئے اگر سامعین میں باہر کے لوگ بھی ہوئے تو منافقین کی نسبت کم ہو جائے گی لیکن اگر صرف قادیان کے ہی لوگ ہوئے تو ان میں سے اگر پانسو بھی کھڑے ہو کر کہہ دیں گے کہ مولوی صاحب کے دلائل بہت وزنی ہیں اور ہم جماعت سے نکل کر ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں تو اس میں ان کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔بشر طیکہ ان کا یہ قول صحیح ہو کہ قادیان میں پانسو منافق ہیں۔لیکن اگر یہ جھوٹ ہے اور فی الواقع جھوٹ ہے تو جھوٹ کا وبال جھوٹ بولنے والے کی گردن پر ہے۔ہم اس کے کسی طرح ذمہ دار نہیں ہو سکتے۔" الفضل 12 دسمبر 1941ء ) 1: ابن ماجہ ابواب الفتن باب الصَّبْرُ عَلَى الْبَلَاءِ 2 کم مسریٹ (COMMISSARIAT) سپاہیوں کی رسد رسانی کا محکمہ۔(فرہنگ آصفیہ) 3: الضحى :11