خطبات محمود (جلد 22) — Page 652
* 1941 652 خطبات محمود پھر دوستوں کو خصوصیت کے ساتھ نصیحت کرتا ہوں کہ اول تو کام کے لئے جتنے زیادہ سے زیادہ دوست اپنے آپ کو پیش کر سکیں، کریں۔اس موقع پر ہزاروں لوگ باہر سے آتے ہیں اور ان کی مہمان نوازی کے لئے بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔کسی کے گھر میں چار پانچ مہمان آ جائیں تو کس طرح وہ خود، اس کی بیوی اور بچے کام میں لگے ہوتے ہیں تب جا کر انتظام درست ہوتا ہے۔تو جہاں 30،25 ہزار بلکہ بعض مواقع پر اس سے بھی زیادہ مہمان آئیں ان کے لئے کس قدر آدمیوں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔اس کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔ہماری جماعت کے لئے تو اللہ تعالیٰ نے مشق کا سامان کر دیا ہے اور انہیں ہر سال مشق ہوتی رہتی ہے۔ہر سال مہمان آتے ہیں اور وہ ہر سال مہمان نوازی کرتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں انہیں ہر سال مشق ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے کام میں سہولت ہو جاتی ہے۔اس مشق کا موقع باہر کسی جگہ حاصل نہیں ہوتا۔جس طرح فوج کو باقاعدہ مشق کرائی جاتی ہے اسی طرح ہمارے ہاں بھی ہر سال مشق ہو جاتی ہے۔فوج میں لاکھوں انسانوں کو کھانا مہیا کرنا ہوتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ ہر وقت کی روٹی ان کو مل سکے۔اس کے لئے متریٹ (COMMISSARIAT) 2 کا علیحدہ محکمہ قائم ہوتا ہے جسے کھانا ر کرنے اور وقت پر پہنچانے کی مشق کرائی جاتی ہے، کھانا پہنچانے کے طریق بتائے جاتے ہیں اور ان کو لاریاں، موٹریں اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جاتا ہے۔حتی کہ اتفاقی حوادث کا مقابلہ کرنے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے اور اس وجہ سے ان لاکھوں لوگوں کو خوراک پہنچ جاتی ہے۔اسی طرح یہاں کے لوگوں کو بھی چونکہ ہر سال مشق کا موقع ملتا ہے اس لئے کام میں سہولت ہو جاتی ہے۔اتنی مہمان داری جتنی یہاں ہوتی ہے اور کسی جگہ نہیں ہوتی۔بڑے بڑے عُرسوں پر بھی زیادہ سے زیادہ ایک وقت کی روٹی دی جاتی ہے اور وہ بھی بعض جگہ تو صرف دو دو روٹیاں دے دی جاتی ہیں اور بعض جگہ دو دو روٹیاں اور ساتھ دال دے دی جاتی ہے۔عرسوں کے علاوہ بڑے اجتماع کانگرس وغیرہ کے جلسوں پر ہوتے ہیں