خطبات محمود (جلد 22) — Page 649
* 1941 649 خطبات محمود اور جس شخص کو خدا تعالیٰ یہ تسلی دے کہ میں تیرے ساتھ ہوں اس کے دل میں غم کہاں آ سکتا ہے۔دنیا کا سب سے زیادہ مظلوم وجود محمد رسول الله صلى ال عالم کا تھا مگر سے زیادہ خوش وجود بھی آپ کا ہی تھا۔سب سے زیادہ مشکلات میں گھرا ہوا وجود آپ کا تھا مگر قیامت تک آپ سے زیادہ خوش وجود بھی اور کوئی نہ ہو سکتا۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگوں پر مشکلات نہ آئیں گی۔بعض نادان ایسے ہوتے ہیں کہ دو تین روز نمازیں پڑھیں یا چند روز دعائیں کیں تو کہنے لگ جاتے ہیں کہ جی نہیں بڑی نمازیں پڑھیں، بڑی دعائیں کیں مگر کچھ نہیں بنتا، پھر بھی مشکلات دور ہوتیں حالانکہ مشکلات تو انبیاء پر بھی آتی ہیں اور مومنوں پر بھی ضرور آتی ہیں۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ آپ پر مشکلات یا مصائب نہ آئیں گی بلکہ میرا مطلب به ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو تباہ نہیں کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا ایک واقعہ ہے جو گورداسپور میں ہوا۔میں تو اس مجلس میں نہ تھا گو اس وقت گورداسپور میں موجود تھا۔مجھ سے ایک اُس مجلس میں موجود راوی نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام چارپائی پر لیٹے ہوئے تھے اور دوست پاس دری پر بیٹھے تھے۔خواجہ کمال الدین صاحب اور دوسرے دوست جو مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے، بہت گھبرائے ہوئے آئے اور کہا کہ حضور بہت خطرناک خبر سنی ہے۔ہم لاہور گئے ہوئے تھے وہاں سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں آریوں کی خاص مجلس منعقد ہوئی اور یہ مجسٹریٹ جس کے پاس مقدمہ ہے یہ بھی اس میں شامل تھا۔آریوں نے اس پر بہت زور دیا ہے کہ مرزا صاحب ہمارے مذہب کے سخت مخالف ہیں انہیں ضرور سزا دے دو خواہ ایک دن کے لئے ہی کیوں نہ ہو، انہیں جیل میں ضرور بھیج دو یہ تمہاری ایک قومی خدمت ہو گی اور وہ وہاں یہ وعدہ بھی کر آیا ہے کہ میں ضرور ایسا کروں گا۔مجھ سے راوی نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام پہلے لیٹے ہوئے تھے پھر کہنی پر ٹیک لگا کر پہلو کے بل ہو گئے۔آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور آپ نے فرمایا۔خواجہ صاحب "