خطبات محمود (جلد 22) — Page 590
* 1941 590 (34) خطبات محمود کی:۔مستقل اور دائمی ترقی حاصل کرنے کا گر فرموده 21 نومبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے حسب ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت 66 يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ 1 اس کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے اس آیت میں تین نصیحتیں بیان کی ہیں۔فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا۔دنیا میں جب کوئی شخص مومن بنتا ہے تو پہلا مقابلہ اس کو اپنے نفس سے پیش آتا ہے اور نفس کے ساتھ جو مقابلہ ہوتا ہے اس میں ہر انسان اپنے بوجھ کو آپ ہی اٹھا سکتا ہے۔نماز انسانی نفس کے ساتھ تعلق : رکھنے والی ایک عبادت ہے۔اس کے پڑھنے میں کوئی دوسرا شخص کسی نمازی کی کیا مدد کر سکتا ہے۔روزے کے وقت جو تکلیف انسان کو ہوتی ہے اس کو کوئی اس کا ساتھی کس طرح ہٹا سکتا ہے۔انسان کے دل میں جو شبہات اور وساوس پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ان میں اس کی بیوی، اس کے بچے اور اس کے قریب ترین رشتہ دار اس کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔غرض نفس کے اندر پیدا ہونے والے وساوس اور لالچ حرص اور اسی قسم کے اور بیسیوں امراض جن کو دور کئے بغیر انسان خدا کو نہیں اور سکتا اور نہ دین کی حقیقت اور مغز سے وہ آگاہ ہو سکتا ہے۔سب ایسی چیزیں ہیں کہ - ان میں دوسرے لوگ اس کے ممد نہیں ہو سکتے۔پس شیطان کے ساتھ جنگ