خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 550 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 550

1941ء 550 32 خطبات محمود اڑھائی ہزار سال کی پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام 66 کے زمانہ میں پوری ہو رہی ہیں (فرمودہ 7 نومبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ قرآن کریم اور رسول کریم صلی علیم کے کلمات طیبات سے اور پچھلی کتب کی پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آخری زمانہ میں بعض خطرناک جنگیں ہونے والی ہیں۔ ایسی جنگیں جو دنیا کو بالکل تہہ و بالا کر دیں گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کے الہامات نے بھی اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ وہ پیشگوئیاں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں اور وہ پیشگوئیاں جو حدیثوں میں بیان ہوئی ہیں اور وہ پیشگوئیاں جو پچھلی کتب میں بیان ہوئی ہیں ان کے پورا ہونے کا وقت یہی ہے۔ تیرہ سو سال سے وہ پیشگوئیاں قرآن اور احادیث میں بیان ہو چکی تھیں اور پھر دو ہزار سال سے زائد عرصہ سے بعض دوسری کتب میں بھی درج تھیں مگر اس وقت تک کوئی شخص ایسا نہیں ہوا تھا جس نے یہ دعویٰ کیا ہو کہ خدا تعالیٰ کے الہام کے ذریعہ مجھے یہ خبر دی گئی ہے کہ میرا زمانہ ہی ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا ہے اور جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ تمام پیشگوئیاں بعثت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شخص خواہ کتنا ہی متعصب کیوں نہ ہو اگر وہ تھوڑی دیر کے لئے دلیل کی طرف توجہ کرے تو اسے اس بات کے تسلیم کرنے میں