خطبات محمود (جلد 22) — Page 531
1941ء 531 خطبات محمود گناہ کیا، فلاں کیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ دیکھو میرا بندہ جب میں نے اس پر احسان کیا تو اتنا دلیر ہو گیا کہ خود بخود اپنے گناہ گنوا رہا ہے اور فرمائے گا کہ جاؤ ان کے بدلے بھی دس دس نیکیاں تمہیں دیں ۔ 8 تو اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے۔ صرف مانگنے کی ضرورت ہے اور اس سے بہت زیادہ انعامات مانگنے چاہئیں۔ جب انسان مانگنے جائے تو ڈرے نہیں۔ پس خوب دعائیں کرو کہ ہمیں قومی طور پر یہ مقام حاصل ہو جائے۔ اس کے لئے خوب دعائیں کرو۔ خواہ ماتھے رگڑے جائیں کبھی کوتاہی نہ کرو اور اس مقام کے لئے خصوصیت سے دعائیں مانگو کہ ہم بحیثیت جماعت اپنے رب سے راضی ہو جائیں اور ہمارا رب ہم سے بحیثیت جماعت راضی ہو جائے۔ میں اخبار والوں کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ جلد سے جلد یہ اعلان کر دیں اور پھر بھی چوکٹھے میں نمایاں طور پر اس کا بار بار اعلان کرتے رہیں۔ اس ہفتہ کی جمعرات کو پہلا روزہ رکھا جائے پھر پیر کو پھر جمعرات کو اسی طرح سات روزے پورے کئے جائیں۔” (الفضل 9 نومبر 1941ء ) 1 مسلم کتاب الصيام باب اِسْتِحْبَابِ صَوْمٍ سِتَّةِ أَيَّامٍ 2 السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 106-107 مطبوعہ مصر 1935ء 3 تاریخ طبری الجزء الثالث صفحه 247 تا 249 دار الفکر بیروت 1987ء 7 4 مرقس باب 12 آیت 17 ۔ پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 1994ء 100 : 5 التوبة 6 بخاری کتاب الرقاق باب الصراط جسر جہنم 7 الذاريات : 57 8 صحیح مسلم کتاب الایمان باب آخر اهل النار خروجا