خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 416 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 416

* 1941 416 خطبات محمود توڑ لو گے۔تم دیکھ سکتے ہو کہ کتنے آدمی ہماری جماعت کے اندر سے نکل کر ہمارے مقابلہ میں کھڑے ہوئے پھر ان کا کیا حشر ہوا اور کس طرح وہ جماعت کو توڑنے کی بجائے خود ہی ٹوٹ کر رہ گئے۔مصری صاحب کو ہی دیکھ لیا جائے جب وہ ہمارے مقابلہ میں کھڑے ہوئے تو جماعت کے کئی دوست گھبرا گئے تھے اور وہ خیال کرتے تھے کہ اتنے بڑے عالم کا جو مدرسہ احمدیہ کا ہیڈ ماسٹر ہے اور اکثر نوجوان علماء اس کے شاگرد ہیں، جماعت کے مقابلہ میں کھڑا ہونا جماعت کے لئے مشکلات پیدا کر دے گا مگر پھر کیا ہوا ؟ جماعت تو اسی طرح قائم ہے جس طرح پہلے قائم تھی مگر خود ان کی یہ حالت ہے کہ وہ اپنے پہلے عقائد کو ترک کر چکے ہیں۔گویا جماعت کو توڑنے کی بجائے وہ ٹوٹ گئے ہیں۔چنانچہ ایک وقت وہ تھا کہ مصری صاحب نے لکھا دنیا میں کوئی ایسی جماعت نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لائے ہوئے صحیح عقائد و تعلیم پر قائم ہو بجز اس جماعت کے جس نے آپ کو خلیفہ تسلیم کیا ہوا وو ہے۔” 3 گویا مصری صاحب کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لائی ہوئی تعلیم اور عقائد کی صحیح حامل ہماری جماعت ہی تھی۔مگر اب ان کی یہ حالت ہے کہ وہ یہ تقریریں کرتے پھرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی صحیح ستین جماعت لاہور ہے۔چنانچہ 13 جولائی کو انہوں نے دہلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا:۔حضرت مسیح موعود کی صحیح جانشین جماعت احمدیہ لاہور ہے۔اسی جماعت کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کا مشن پورا ہو رہا ہے۔”4 پھر گزشتہ سال 25 دسمبر کو انہوں نے غیر مبائعین کے سالانہ جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ :۔