خطبات محمود (جلد 22) — Page 360
1941ء 361 (22) خطبات محمود 66 مولوی محمد علی صاحب کی تعلی کا جواب (فرمودہ 18 جولائی 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ رات چونکہ مجھے انتڑیوں میں درد کی شکایت رہی ہے اس لئے آج میں زیادہ تو بیان نہیں کر سکتا لیکن مولوی محمد علی صاحب کا جو جواب میرے ایک خطبہ کا شائع ہوا ہے اس کے ایک حصہ کے متعلق مختصراً کچھ بیان کرتا ہوں۔ باقی کا جواب میرا خیال ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو ایک مضمون کے ذریعہ دوں۔ آج میں صرف اس امر کو لیتا ہوں کہ انہوں نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ :۔ 66 میاں صاحب نے جو دلائل حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق دیئے ہیں میں ان تمام کو قارئین پیغام کے سامنے لانے کو تیار ہوں بشرطیکہ جناب میاں صاحب میرے اس جواب کو جو اصل مضمون کے متعلق میں اب لکھتا ہوں۔ اپنے اخبار “ الفضل ” وو میں شائع کرا دیں۔۔۔ لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی کہہ دیتا ہوں کہ جناب میاں صاحب اس تجویز کو کبھی منظور نہ کریں گے۔اس کی وجہ ؟ اپنے مخالف کے دلائل کو اپنی جماعت کے سامنے لانے سے وہی شخص ڈرتا ہے جسے یہ خوف ہو کہ اس کی جماعت مخالف کے دلائل سے متاثر ہو کر پھسل جائے گی۔ سو یہی خوف جناب میاں صاحب