خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 341

خطبات محمود 342 * 1941 کے ہاتھ میں رہے گی۔پھر بے شک جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے لکھا ہے ایک خرابی کا دور بھی آئے گا 12۔اور پھر ایک نیا سلسلہ شروع ہو گا مگر بہر حال وہ سلسلہ تابع ہو گا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تابع ہیں رسول کریم صلی اللہ نام کے۔اب دیکھ لو تجلیات الہیہ کتنی چھوٹی سی کتاب ہے مگر اس چھوٹی سی کتاب میں ہی تمام اختلافی مسائل کا حل رکھ دیا گیا ہے۔اور میں تو سمجھتا ہوں کہ شاید تجلیات الہیہ حکمت الہی کے ماتحت پیغامیوں کے رد میں ہی لکھی گئی ہے۔اس کتاب کے بڑے سائز کے صرف سولہ صفحات ہیں اور چھوٹے سائز کے بتیں۔مگر ان چند صفحات میں ہی اس قدر مواد موجود ہے جو پیغامیوں کے عقائد کی تردید کے لئے کافی ہے۔اسی طرح اس کتاب میں نبوت کے مسئلہ پر بحث موجود ہے اور کفر و اسلام کے مسئلہ پر بھی۔غرض ہمارے اور غیر مبائعین کے درمیان جس قدر اختلافی مسائل ہیں ان تمام کا حل اس چھوٹی سی کتاب میں موجود ہے اور اگر کوئی اس سے فائدہ اٹھانا چاہے تو اٹھا سکتا ہے مگر ماننے کے لئے ایسا دل چاہئے جو نشانات کی قدر و قیمت کو سمجھتا ہو اور وہ آنکھیں چاہئیں جو اپنے اندر بصیرت کی روشنی رکھتی ہوں ورنہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے نشانات کو دیکھ کر ان کی قدر نہیں کی، ان سے یہ امید رکھنا کہ وہ ہمارے پیش کردہ نشانات پر غور کریں گے اور ان سے اور ان سے صحیح رنگ میں فائدہ اٹھائیں گے ایک بہت بڑی امید ہے۔بہر حال ہم مایوس نہیں اور ہم ان کی ہدایت کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔مگر بڑی عبرت کا مقام ہے۔بڑی عبرت کا مقام ہے بڑی عبرت کا مقام ہے کہ دنیا میں ایک قوم سالہا سال تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو خدا تعالیٰ کا نبی اور رسول قرار دیتی رہی ہے مگر اب وہ دیانت داری کا دعویٰ کرنے کے باوجود یہ کہتی ہے کہ اس نے آپ کو کبھی نبی اور رسول نہیں کہا۔” (الفضل 13 جولائی 1941ء) 1 مسلم کتاب الایمان بابِ كَوْنُ الْإِسْلَامِ يَهْدِمُ مَا قَبْلَهُ 2 الاستيعاب في مَعْرِفَةِ الْاَصْحَابِ جلد 2 صفحہ 14 مطبوعہ بیروت 1995ء