خطبات محمود (جلد 22) — Page 653
* 1941 653 خطبات محمود وہاں دکانیں کھلوا دی جاتی ہیں کہ لوگ مول لیں اور کھائیں۔یہ صرف ہمارا ہی جلسہ ہوتا ہے جہاں قریباً پندرہ بیس دنوں تک اتنے مہمانوں کو باقاعدہ کھانا کھلایا جاتا ہے اور اس طرح اگر حساب کیا جائے تو لاکھوں کی حاضری ہو جاتی ہے اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ایسے مواقع پر بعض دفعہ رنجشیں بھی ہو جاتی ہیں۔کسی کو کھانا بروقت نہ مل سکا یا فوراً کوئی جگہ نہ مل سکی تو رنجش پیدا ہو جاتی ہے۔ہر کام کے لئے الگ الگ منتظم مقرر ہوتے ہیں۔ان کو چاہئے کہ پیش آمدہ مشکلات اور ان کے حل سوچے جائیں ان کا ریکارڈ رکھتے جائیں جو آئندہ کے لئے رہنمائی کا کام دے۔سرکاری محکموں کی ترقی اسی طرح ہوتی ہے وہ رپورٹیں مرتب کرتے رہتے ہیں جن میں آئندہ کے لئے فیصلے بھی درج ہوتے ہیں۔اگر ہم بھی ایسا انتظام کریں تو بہت جو فائدہ ہو سکتا ہے۔اس وقت میں کارکنوں سے خاص طور پر یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے نفسوں کو مار کر کام کریں اور خدا تعالیٰ کے لئے قربانی کرنے والے بنیں۔مہمان کی سختی برداشت کرنا بھی ثواب کی بات ہے۔وہ ناواقف ہوتے ہیں اور باہر سے آتے ہیں۔پھر بعض نئے ہوتے ہیں جو بعض دفعہ سختی بھی کرتے ہیں۔جب لاؤڈ سپیکر کا نیا نیا انتظام ہوا تو چونکہ عورتوں میں بھی میری آواز آسانی سے پہنچ جانے کا انتظام گیا تھا منتظمات نے عورتوں سے کہا کہ گھل کر بیٹھیں آواز ہر جگہ پہنچے گی۔زنانہ جلسہ گاہ میں لڑکیاں انتظام کا کام کرتی ہیں اور آنے والی عورتوں کو بٹھاتی ہیں ان میں میری لڑکیاں بھی ہوتی ہیں۔باہر سے جو بہت سی دیہاتی عورتوں کا ایک گروہ آیا تو میری ایک لڑکی نے ان سے کہا کہ آپ یہیں بیٹھ جائیں آواز پہنچتی رہے گی وہ اس پر اتنی ناراض ہوئیں کہ انہوں نے میری لڑکی کو نیچے گرا لیا اور اس کے اوپر سے روندتی ہوئی گزر گئیں اور کہا کہ تم ہم کو دھوکا دیتی ہو کہ ان لکڑیوں میں سے آواز آجائے گی۔تو ناواقفی میں مہمانوں سے ایسی حرکتیں ہو جاتی ہیں مگر چاہئے کہ ایسے مواقع پر