خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 524

* 1941 524 خطبات محمود حیرت ہوتی ہے۔میں نے یہ رویا بعض دوستوں کو سنایا تھا۔چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب کو بھی سنایا تھا۔انہوں نے سن کر کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ مارشل پٹیان مر جائے گا۔مگر میں نے کہا کہ نہیں اس کی چار تعبیریں ہو سکتی ہیں۔جلسہ سالانہ پر بھی سنایا تھا۔یہ اللہ تعالیٰ کے نشانات ہیں جو ہم دیکھتے ہیں ورنہ سیاسیات سے ہمارا کیا تعلق۔ہمیں تو ہندوستان بلکہ پنجاب کی سیاسیات کی بھی سمجھ نہیں چہ جائیکہ انگلستان اور فرانس کے سیاسی معاملات کو سمجھ سکیں اور پتہ لگا سکیں کہ ایک سال بعد کیا ہو گا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے یہ خبریں پہلے سے بتا دیتا ہے تا ایک نشان ہو۔عام خیال تھا کہ کریٹ پہنچ کر جر من اپنی فوجیں شام میں اتار دیں گے اور یہ ایک بہت بڑا خطر تھا مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ خطرہ کا یہ مقام بھی دور ہو گیا۔ہے جیسا کہ اس خواب میں بتایا گیا تھا۔یہ نشانات بتاتے ہیں کہ ہمارا خدا بہت طاقتور - اور انسانی حکومتیں اس کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔جب ہر ہمیں انگلستان میں اترا، میں سندھ میں تھا۔رات کو میں نے ریڈیو پر خبریں سنیں۔ان میں اس کے اترنے کا کوئی ذکر نہ تھا۔یوں وہ اتر چکا تھا۔رات کو میں نے خواب دیکھا کہ ایک بڑا جرمن لیڈر ہوائی جہاز سے انگلستان میں اترا ہے۔صبح میں نے بعض دوستوں کو خطوط لکھے تو ان میں اس کا ذکر دیا کیونکہ صبح کی خبروں میں ریڈیو پر یہ خبر بھی آگئی تھی۔میں نے خواب میں جو جرمن لیڈر دیکھا اس کا اور نام تھا مگر خواب میں بعض اوقات ایک سے مراد دوسرا ہوتا ہے۔بعض اوقات باپ سے مراد بیٹا ہوتا ہے۔آنحضرت صلی علی رام نے خواب میں دیکھا کہ ابو جہل کے ہاتھ میں جنت کے انگوروں کا خوشہ ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ میں بہت گھبرایا اور دل میں کہا کہ کیا خدا تعالیٰ ہو کا رسول اور اس کا دشمن دونوں ایک جگہ ہوں گے مگر بعد میں عکرمہ مسلمان گئے تو معلوم ہوا کہ اس رویا میں ابو جہل سے مراد اس کا بیٹا تھا۔2 بعض دفعہ خواب میں بیٹا دکھایا جاتا ہے تو مراد اس سے باپ ہوتا ہے۔یہ بہت وسیع مضمون ہے جس کے بیان کا یہ موقع نہیں۔خواب میں میں نے اور جرمن لیڈر دیکھا تھا مگر