خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 264 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 264

1941 265 خطبات محمود گمراہی کی طرف لے جاتی ہیں۔اسی طرح کبھی غصہ، کبھی کینہ اور کبھی لڑائی جھگڑے ابتلاؤں کا باعث بن جاتے ہیں لیکن اس قسم کی ٹھوکریں کھانے والے وہی لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے صداقت کو صحیح طور پر قبول نہیں کیا ہوتا۔ورنہ جو شخص ایک دفعہ سچائی کو مان لیتا ہے اسے اگر قتل بھی کر دیا جائے تو وہ اسے نہیں چھوڑ سکتا۔بے شک قادیان میں غریب بھی بستے ہیں، ان میں کمزوریاں بھی ہیں، وہ آپس میں لڑ جھگڑ بھی لیتے ہیں مگر پھر بھی یہ خیال کر لینا کہ ان معمولی جھگڑوں کی وجہ سے معتد به جماعت ان سے جا ملے گی یہ ایک فریب خیال ہے جس کی حقیقت نہیں۔عنقریب معلوم ہو جائے گا۔اِنْشَاءَ الله۔بلکہ خدا کے فضل سے ان کا یہاں آنا ان کے لئے شکست اور کمی کا موجب اور ہمارے لئے عزت اور ترقی کا موجب ہو گا۔الفضل 11۔احسان 1320 ہش)۔1 الفضل 28 اپریل 1937ء 2 پیغام صلح 26 جولائی 1937ء 3 پیغام صلح 21 ستمبر 1937ء 4 دافع البلاء صفحہ 14 روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 230