خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 144 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 144

1941 145 (10) خطبات محمود دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ جنگ کے بد اثرات سے اسلام اور احمدیت کو محفوظ رکھے فرموده 21،مارچ1941ء) تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“ سردیوں کا موسم گزر چکا ہے اور گرمیوں کا موسم آ رہا ہے۔جہاں یہ موسم بیماریوں کے اسباب کو بھڑ کانے کا موجب ہوتا ہے وہاں یہ موسم لڑائیوں اور فسادوں کے بھڑ کانے کا بھی موجب ہوتا ہے۔چنانچہ کل پرسوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ بنگال کے مشرقی حصہ کے صدر مقام ڈھاکہ میں مسلمانوں اور ہندوؤں میں خونریزی ہو سینکڑوں آدمی زخمی ہو گئے ہیں اور بہت سے مارے جا چکے ہیں۔جو پرائیویٹ اطلاعات ہیں ان کی رُو سے تو زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن گورنمنٹ نے بھی مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ظاہر کی رہی ہے۔ہے۔میں نے دیکھا ہے اس موسم میں فساد اور جھگڑے کچھ زیادہ ہو جاتے ہیں ہے شاید اس لئے کہ خون میں جوش پیدا ہو جاتا ہے۔سردی میں خون گاڑھا ہوتا اور جلدی جوش میں نہیں آتا۔مگر گرمی میں خون پتلا ہو جاتا اور جلدی ہی رگوں میں دوڑنے لگتا ہے جس کی وجہ سے انسان آپے سے باہر ہو جاتا ہے لیکن یورپ میں تو یہ وجہ بھی ہوتی ہے کہ وہاں سردیاں اتنی شدید ہوتی ہیں کہ لوگ آسانی سے