خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 411

$1940 410 خطبات محمود کی بھی ان سے امید کی جاتی ہے۔غرض ان ایام میں ان سے زبر دست قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور قربانی ہی ہے جو جماعت کی ترقی کا موجب بنتی ہے اور اللہ تعالیٰ کو ایسی پسند آتی ہے کہ وہ کہتا ہے جو جماعت یہ قربانی کر رہی ہے میں اسے ضرور ترقی دوں گا۔اگر ہر ترقی کے ساتھ جماعت اپنی قربانی میں بھی اضافہ کرتی چلی جائے تو جماعت کی ترقی کی رفتار بہت زیادہ تیز ہو جائے۔تم ایک طرف اگر صدر انجمن احمدیہ کی تحریکات کو رکھو اور دوسری طرف تحریک جدید کے متعلق جو مختلف اوقات میں نوٹ مضامین اور اعلانات وغیرہ شائع ہوتے رہتے ہیں وہ رکھو تو تمہیں صدر انجمن احمدیہ کی تحریکات دسواں حصہ بھی نظر نہیں آئیں گی۔پس انہیں چاہیے کہ وہ اس نقص کا ازالہ کریں اور متواتر اخبار میں یہ اعلان کراتے رہا کریں کہ فلاں فلاں جماعت کی طرف سے چندہ آیا ہے اور فلاں فلاں جماعت کی طرف سے چندہ نہیں آیا۔اسی طرح جنہوں نے زیادہ اخلاص سے کام لیا ہو اُن کا نمایاں طور پر ذکر کیا جائے تا کہ اگر جماعت سست ہے تو اس کے کارکن اسے ہوشیار کر دیں اور اگر کارکن سست ہیں تو جماعت ان کو بیدار کر دے۔اگر اس طرح تمام جماعتوں میں زندگی اور بیداری پیدا کی جائے تو کوئی تعجب نہیں کہ چندہ کی نہ صرف تمام رقم پوری ہو جائے بلکہ مطلوبہ رقم سے زیادہ چندہ اکٹھا ہو جائے۔لیکن اگر مطالبہ تو 25 ہزار کا ہو اور وصول 16،15 ہزار ہو تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ چندہ کی وصولی میں چالیس فیصدی کمی ہے اور یہ کمی کسی صورت میں بھی برداشت نہیں ہو سکتی۔یہ مان لیا کہ دو یا تین فیصدی ہماری جماعت میں کمزور لوگ بھی ہیں مگر 25 ہزار کا مطالبہ کیا جائے اور آئے 16،15 ہزار۔یہ بتاتا ہے کہ اس چندہ کے لئے کبھی پورے طور پر زور نہیں دیا گیا۔پس میں بیرونی جماعتوں کو بھی اس امر کی طرف خاص طور پر متوجہ کرتا ہوں کہ وہ یہ خیال نہ کریں کہ ان پر بوجھ پڑا ہوا ہے۔انہوں نے ہی بوجھ اٹھانا ہے اور ان کا فرض ہے کہ وہ کسی تحریک میں بھی سست نہ ہوں۔ماہوار چندوں کی ادائیگی کی بھی پوری پوری کوشش کریں۔چندہ جلسہ سالانہ میں بھی حصہ لیں، چندہ تحریک جدید میں بھی حصہ لیں اور اسی طرح جلسہ سالانہ پر نہ صرف خود آئیں بلکہ اپنے دوستوں، عزیزوں اور رشتہ داروں کو بھی لائیں کیونکہ خالی روپیہ کا انتظام کافی نہیں جب تک کثرت سے لوگ جلسہ میں شمولیت کے لئے نہ آئیں۔پس دوستوں کو