خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 315 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 315

$1940 314 23 خطبات محمود صرف دوسروں پر ہی اعتراض نہ کرو بلکہ اپنی اصلاح کی طرف بھی توجہ دو (فرمودہ 6 ستمبر 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: نتظم مساجد کو چاہیے کہ لاؤڈ سپیکر کے متعلق ایسا انتظام کریں کہ یا تو یہ خطبہ سے پہلے لگا کرے اور یا پھر نہ لگا کرے۔رسول کریم صلی الہ ہم نے خطبہ کے وقت تمام حرکات اور افعال کو ناجائز قرار دیا ہے لیکن ہمارے یہاں دھڑتے سے کام ہو تا ہے اور ذرا پر واہ نہیں کی جاتی۔پس یہ لاؤڈ سپیکر یا تو پہلے لگ جایا کرے اور یا بالکل نہ لگا کرے۔یہ اپنی ذات میں کوئی ایسی چیز نہیں کہ اس کی وجہ سے محمد مصطفے صلی اللہ نام کے احکام کو توڑ دیا جائے۔اس کے بعد میں جماعت کی توجہ ایک ایسے واقعہ کی طرف پھر انا چاہتا ہوں جو آج ہی قادیان میں ہوا ہے۔میں اپنے کمرہ ( دفتر ) میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے کچھ نعروں کی آواز سنائی دی۔پہلے تو وہ نعرے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور میرے متعلق زندہ باد کے تھے اس کے بعد کچھ اور الفاظ تھے جو میں صحیح طور پر نہیں سن سکا مگر اس قسم کے تھے کہ ایسے ناظر ہمیں نہیں چاہئیں۔میں نے دفتر ڈاک کے ذریعہ ان لوگوں کے حالات معلوم کرائے ہیں جو بازار میں بیٹھتے ہیں یعنی دکانوں وغیرہ والے۔ایسے لوگوں کی دس گیارہ شہادتیں میرے پاس آئی ہیں جن