خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 419 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 419

خطبات محمود 418 $1940 پس اب تحریک جدید کے چندہ کی ادائیگی میں زیادہ جوش، زیادہ اخلاص اور زیادہ مستعدی سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ جو شخص ان آخری سالوں میں زیادہ اخلاص دکھلائے گا اگر بالفرض اس سے پہلے سالوں میں کوئی سستی بھی ہوئی ہو گی تو خدا تعالیٰ کہے گا کہ جیسے موت کے وقت کے اخلاص کی میں قدر کیا کرتا ہوں اسی طرح میں اس اخلاص کی قدر کروں گا اور اس کی پچھلی تمام کو تاہیوں کو معاف کر دوں گا۔قرآن کریم سے معلوم ہو تا ہے کہ قیامت کے دن انسان کو اس کے بہترین اعمال کے لحاظ سے بدلہ دیا جائے گا۔2 یعنی جب اسے نمازوں کا ثواب دیا جائے گا تو یوں نہیں ہو گا کہ اللہ تعالی کمزور نمازوں کا الگ ثواب دے اور اس نماز کا جو اس نے اخلاص سے پڑھی ہے الگ ثواب دے بلکہ اس نے اپنی زندگی میں جو بہتر سے بہتر نماز پڑھی ہو گی اللہ تعالیٰ اس نماز کے مطابق اسے تمام نمازوں کا بدلہ دے گا۔اسی طرح یہ نہیں ہو گا کہ روزوں کے اجر کی بنیاد اس کے کمزور روزوں پر رکھی جائے بلکہ اس نے اپنی زندگی میں جو بہتر سے بہتر روزہ رکھا ہو گا خدا تعالیٰ اس پر اس کے روزہ کے اجر کی بنیاد رکھتے ہوئے تمام روزوں کا ثواب اسی کے مطابق دے گا۔اسی طرح اگر اس نے ایک سے زیادہ حج کئے ہیں اور بعض ان میں سے کمزور ہیں تو خد اتعالیٰ یہ نہیں کہے گا کہ فلاں کمزور حج کا اسے اتنا ثواب دو اور فلاں اچھے حج کا اسے اتنا ثواب دو بلکہ اس نے اپنی زندگی میں جو بہتر سے بہتر حج کیا ہو گا خد اتعالیٰ حج کا سارا انعام اسی کے مطابق دے گا۔غرض زندگی کے احسن اعمال پر اجر کی بنیاد رکھی جائے گی اور کمزور اعمال کا اجر بھی اچھے اعمال کے مطابق دیا جائے گا۔تو آخری ایام میں کام کو زیادہ احسن رنگ میں سر انجام دینا پہلی تمام کمزوریوں کو مٹاکر انسانی زندگی کے تمام اعمال کو احسن بنا دیتا ہے۔پس میں جماعت کو ان دونوں امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔چندہ جلسہ سالانہ کی طرف بھی اور چندہ تحریک جدید کی ادائیگی کی طرف بھی۔اور سب دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ان چندوں کی ادائیگی میں ہمہ تن مشغول ہو جائیں تا تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان سے پہلے پہلے تمام رقمیں پوری ہو جائیں۔بالخصوص قادیان والوں کو اس امر کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہیے اور ان کی قربانیاں دوسروں سے نمایاں ہونی چاہئیں۔ساتھ ہی ضمنی طور