خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 412

$1940 411 خطبات محمود اس چندہ کی وصولی کی طرف توجہ کرنی چاہیے اور یہ بھی کوشش کرنی چاہئیے کہ جلسہ سالانہ پر وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں۔اس کے بعد میں تحریک جدید کے چندہ کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس مہینہ میں اور اس سے پچھلے ڈیڑھ مہینہ میں جماعت نے اس چندہ کی طرف خاص توجہ کی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس سال نہ صرف گزشتہ سال کے برابر وصولی ہو گئی ہے بلکہ آمد میں خفیف سا اضافہ ہو گیا ہے۔اڑھائی مہینے پہلے تو وصولی میں پچاس فیصدی تک کمی تھی مگر ان اڑھائی ماہ میں توجہ کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ چندہ تحریک جدید کی آمد خد اتعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال سے دو چار سو روپیہ بڑھ گئی ہے مگر اس کے یہ معنے بھی نہیں کہ چونکہ 31 اکتوبر کی تاریخ گزر چکی ہے اس لئے اب جماعت کو اس کی طرف سے اپنی توجہ ہٹا لینی چاہیئے۔بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ اس کے متعلق پہلے کافی زور دیا جا چکا ہے اس لئے اب مزید زور دینا مناسب نہیں۔مگر جہاں تک میں نے سوچا ہے یہ بات بالکل غلط ہے کیونکہ جنہوں نے چندہ دے دیا ہے ان سے ہم نے دوبارہ چندہ نہیں لینا بلکہ جنہوں نے ابھی تک چندہ نہیں دیا صرف ان سے چندہ وصول کرنا ہے۔بے شک گزشتہ اڑھائی مہینہ میں جماعت نے بہت قربانی سے کام لیا ہے مگر یہ قربانیاں جنہوں نے کیں انہوں نے ہی کی ہیں سب نے نہیں کیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا ان کو بھی حصہ لینے کی تحریک کریں۔ممکن ہے بعض کارکن یہ خیال کرتے ہوں کہ ہم نے اڑھائی مہینہ تو خوب محنت سے کام کیا ہے اب مہینہ دو مہینے ہمیں آرام کرنا چاہیئے مگر میں امید کرتا ہوں کہ وہ خالص ایمان جو مومن کی ہمت کو بڑھاتا ہے اس سے کام لیتے ہوئے وہ اُس وقت تک چین اور آرام نہیں کریں گے جب تک تمام لوگوں سے تحریک جدید کا چندہ وصول نہ کر لیں۔ابھی تک تحریک جدید کے چندہ میں 32 ہزار روپیہ کی وصولی باقی ہے اور ہیں بائیس ہزار گزشتہ سالوں کے چندہ میں سے رہتا ہے۔اس تمام روپیہ کی وصولی کے لئے ان لوگوں پر زور دینا چاہیے جنہوں نے تاحال اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا۔وہ مخلصین جنہوں نے گزشتہ اس خطبہ کے بعد کے ایام میں پھر کچھ کمی آگئی ہے۔منہ 1999000