خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 387 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 387

$1940 386 (28) خطبات محمود ہر قوم اور ہر جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خیالات کو احسن طریق سے دنیا میں پھیلائے اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر مسلمان دلائل و شواہد پر اپنے معتقدات کی بنیادر کھے تشهد (فرموده یکم نومبر 1940ء) تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج دوست معمول سے زیادہ تعداد میں جمع ہیں اور مستورات بھی پہلے سے زیادہ معلوم ہوتی ہیں کیونکہ ان کی طرف سے اس قدر شور و ہنگامہ کی آوازیں آرہی ہیں کہ غالباً دائیں طرف کے ایک حصہ کے لئے خطبہ کا سنا بالکل ناممکن ہو جائے گا۔یہ اجتماع ہمارے عام محاورہ کے مطابق رمضان کو وداع کرنے کے لئے ہے۔چنانچہ آپ لوگوں میں سے کئی تو وہ ہیں جنہوں نے رمضان کا استقبال کیا اور پھر رمضان کی صحبت میں مہینہ بھر رہے اور اس کی برکتوں کو انہوں نے حاصل کیا۔وہ آج اس شوق سے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ جس مہینہ نے ہم پر اتنا بڑا احسان کیا ہے آؤ ہم اس کو رخصت بھی کریں تا وہ ہماری محبت کے جذبہ کو دیکھ کر