خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 304 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 304

$1940 303 خطبات محمود وہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور موقع کی نزاکت کے لحاظ سے قربانیوں میں تیز ہوں نہ کہ ست۔جو لوگ ایسے نازک وقت میں بھی خدا تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتے ایسے سنگدل لوگ گو بظاہر جماعت میں شامل ہوں مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک ان کا شمار مومنوں میں نہیں ہوتا اور کوئی وجہ نہیں کہ ایسے لوگوں کو خدا تعالیٰ کا فضل بچائے۔ایسے لوگ باوجود مومنوں کی جماعت میں شامل ہونے کے خدا تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔جب ہلا کو خان نے بغداد پر حملہ کیا تو بغداد میں ایک بزرگ رہتے تھے۔لوگ ان کے پاس گئے اور کہا کہ آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ بغداد کو ہلاکت سے بچائے۔اس بزرگ نے کہا کہ میں کیا دعا کروں ؟ میں جب بھی دعا کرنے لگتا ہوں مجھے فرشتوں کی یہ آوازیں آتی ہیں کہ يَا أَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّار۔یعنی اے کا فرو! ان مسلمانوں کو جو بے دین ہو چکے اور دین سے بالکل غافل ہیں قتل کر دو۔تو جب ایسے نازک اور خشیت کے موقع پر بھی کوئی شخص دین کی خدمت سے غافل رہتا ہے اور قربانی نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کے باوجود کہ ان قربانیوں کے نتیجہ میں مرنے کے بعد اسے جنت ملے گی اور خدا تعالیٰ کے انعام اس پر ہوں گے تو وہ کس منہ سے ایمان کا دعویٰ کر سکتا ہے؟ جنگ میں جو لوگ قربانیاں کرتے ہیں ان کو موت کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت یا کسی انعام کی امید نہیں۔کوئی جرمنی کے لئے قربانی کرتا ہے، کوئی فرانس کے لئے اور کوئی انگلستان کے لئے۔لیکن جو بد قسمت خود وعدہ کرنے کے باوجود اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے انعامات کے وعدہ کے ہوتے ہوئے خدا تعالیٰ کے لئے قربانی میں تامل کرتا ہے وہ کس طرح امید کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا فضل اسے ڈھانپ لے گا؟ اللہ تعالیٰ بھی اسے کہے گا کہ تمہارے سامنے ایسے لوگ تھے جنہوں نے بغیر کسی انعام کے وعدہ کے محض دنیوی عزت اور چند روزه آرام کے لئے قربانیاں کیں اور جانیں تک دے دیں مگر تم نے دین کے لئے قربانی نہ کی۔پھر تم کس طرح امید رکھ سکتے ہو کہ میرے فضلوں کے وارث ہو ؟ ہٹلر کس لئے لڑ رہا ہے ؟ اس لئے کہ یورپ کو فتح کرے مگر یورپ دنیا کا کتنا حصہ ہے۔وہ آبادی، پیداوار اور علاقہ ہر لحاظ سے ادنی ہے۔تمام پیداوار میں یا تو ایشیاء میں پیدا ہوتی ہیں یا امریکہ اور افریقہ میں۔مگر اس ادنی سے ملک پر