خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 294 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 294

$1940 293 21 خطبات محمود تحریک جدید کے چندہ کی ادائیگی میں سستی اور غفلت کو ترک کر دیں (فرموده 2 اگست 1940ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو کھینچنے والا وہی نیک کام ہوا کرتا ہے جو استقلال کے ساتھ کیا جائے اور جس کے کرنے سے کرنے والے کے ایمان میں زیادتی ہوتی جاتی ہے۔یہ ممکن نہیں کہ بندہ اللہ تعالیٰ کے لئے کوئی کام کرے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا جواب نہ دیا جائے۔معمولی غیرت والا کوئی شریف انسان بھی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ وہ دوسرے انسان کے احسان کے نیچے رہے۔پھر اللہ تعالیٰ یہ کس طرح برداشت کر سکتا ہے کہ بندہ اس پر احسان کرتا جائے اور وہ خاموش بیٹھار ہے۔وہ ضرور اس کا بدلہ دیتا ہے۔ہاں اس کا بدلہ ہر شخص کے حال کے مطابق ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے كُلًّا من هؤلاء وهؤلاء ا یعنی ہم امداد کرتے ہیں ، مدد دیتے ہیں، نصرت اور تائید کرتے ہیں ہر ایک کی۔کافر کی مدد کرتے ہیں کافر کے رنگ میں اور مومن کی مومن کے رنگ میں۔کا فر چونکہ جتنے کام کرتا ہے دنیا کی خاطر کرتا ہے اس لئے ہم اسے دنیا دیتے ہیں اور ایک سچا مومن چونکہ جو کام کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے لئے کرتا ہے اس لئے ہم اس کے بدلہ میں www۔